اسلام آباد ، جی سکس چہلم کے جلوس پر 2000پولیس افسران و جوان تعینات کرنے کا فیصلہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ، جی سکس چہلم کے جلوس پر 2000پولیس افسران و جوان تعینات کرنے کا فیصلہ


اسلام آباد ، جی سکس چہلم کے جلوس پر 2000پولیس افسران و جوان تعینات کرنے کا فیصلہ 


نظام عدل نیوز اسلام آباد سید ظاہر حسین کاظمی 


اسلام آباد ، جی سکس چہلم کے جلوس پر 2000پولیس افسران و جوان تعینات،پولیس کے ساتھ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے لئے رضا کار بھی تعینات ہوں گے۔کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے سی ٹی ڈی اور ایگل سکواڈ کے جوان سٹینڈ بائی الرٹ رہیں گے
ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر نا صر خاں اور ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ کے احکامات پر چہلم جلوس کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے، جی سکس چہلم کے لئے جلوس کے لئے 2000پولیس افسران و جوان تعینات کئے گئے ہیں جبکہ روٹ کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے لئے رضا کار بھی تعینات ہوں گے،کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے نمٹنے کے لئے سی ٹی ڈی،ایگل سکواڈ کے جوان سٹینڈ بائی رہیں گے جب کہ روٹ پر ماونٹڈ پولیس بھی تعینات کی گئی ہے، اس سلسلہ میں ایس ایس پی آپریشزملک جمیل ظفر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہو ا جس میں تمام زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز و دیگر افسران نے شرکت کی۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے مکمل جلوس کی نگرانی کی جائے گی جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی جلوس کو مانیٹر کیا جائے گا، انہوں نے تمام افسران کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے جلوس و مجالس بخیروعافیت گزرے اس میں آپ تمام افسران نے انتہائی دلچسپی اور لگن کے ساتھ ڈیوٹیز سرانجام دیں، سب افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی مجالس و جلوس کا انعقاد ہو رہا ہے،تمام افسران اسی جذبے کے ساتھ ڈیوٹیز کو جاری رکھیں، چہلم کا جلوس انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس میں جن افسران کے ذمہ مختلف فرائض ہیں وہ بروقت مکمل کریں اور رپورٹ دیں، جلو س کے روٹ کے گرد قناتیں مکمل کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے قناتوں کے ساتھ کسی قسم کی پارکنگ نہ کی جائے، روٹ کے آس پاس تمام عمارتوں،پلازوں کی سویپنگ کروائیں اور متعلقہ ایس ایچ اوز اس سلسلہ میں سرٹیفکیٹس لیں، روٹ کے راستوں پر تاریں، کنٹینر، اسٹریٹ پلگنگ و روشنی کا مناسب بندوبست کیا جائے اور یہ کام جن افسران کے ذمہ لگائے گئے ہیں وہ بروقت مکمل کر کے رپورٹ کریں۔جلوس کی انتظامیہ کے ساتھ کوارڈی نیشن رکھا جائے اور آغاز و اختتام کے وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے، تمام ایس ایچ او اور محرران ڈیوٹی کو بروقت پہنچانے کے پابند ہو ں گے، لیٹ ڈیوٹی کی شکایت قابل قبول نہیں ہو گی، روٹ کی مکمل بی ڈی کی جائے اور انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں، گزشتہ جلوس پر جن افسران و جوانوں نے بہترین ڈیوٹیز سرانجام دی تھیں انہیں آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے شاباش دی گئی اور انعامات کی سفارش کی گئی ہے، ایس ایس پی آپریشنز نے آخر میں کہا کہ یہ ڈیوٹی نہایت حسا س ہے اس لئے کسی قسم کی غفلت لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments