اسلام آباد ,جڑواں شہروں میں میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ ایک روز میں مزید 161 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 90 کیسسز سامنے آئے ہیں۔ 49 دیہی جبکہ 41 کیسز شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ پمز اسپتال میں 32، پولی کلینک میں تین جبکہ نجی لیبارٹریز میں 36 مریض زیر علاج ہیں۔ اب تک 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 2162 ہو چکی ہے۔
راولپنڈی میں گزشتہ روز ڈینگی کے 71 کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ الائیڈ اسپتالوں میں زیر علاج ڈینگی مریضوں کی تعداد 103 ہے۔ رواں برس ڈینگی کے مریض کی تعداد 2035 تک پہنچ چکی ہے۔ ڈینگی سے اب تک 3 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔
0 Comments