عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد پر جھنگ پولیس کے زیر اہتمام اسٹیک ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
ممبران امن کمیٹی،جملہ مسالک کے عمائدین، سول سوسائٹی، انجمن تاجران و میڈیا نمائندگان کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں
عشرہ محرم الحرام کے دوران قیام امن میں تما م اسٹیک ہولڈرز کا باہمی کرداراورتعاون مثالی رہا۔ڈی پی او جھنگ محمدراشد ہدایت
جھنگ پولیس کے زیر اہتمام عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد پرسٹیک ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقادکیا گیا۔تقریب میں معین مسعودریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد،محمد راشد ہدایت ڈی پی او جھنگ،محمد ارشد بھٹی ڈپٹی کمشنر جھنگ، عثمان منیر سیفی ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ،DSP ٹریفک،DSP پٹرولنگ،DSP لیگل،جملہ DSP/SDPOsسرکلز ہائے، جملہSHOs ضلع ہذا،ممبران CPLC، انجمن تاجران، ممبران امن کمیٹی، علما ء و مذہبی عمائدین نے شرکت کی۔شرکاء تقریب سے خطاب میں ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے عشرہ محرم الحرام میں مذہبی پروگرامز کے پر امن انعقاد پر تما م اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا اور قیام امن کیلئے انکی کوششوں کو سراہا۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ تمام تر درپیش چیلنجز کے باوجودمحرم الحرام کا پرامن انعقاد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے باہمی اتحاد اورتعاون کا مظہر ہے۔ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے میں علمائے کرام اور جملہ مسالک کے عمائدین، امن کمیٹی، میڈیا نمائندگان اور تما م اداروں کا باہمی کردار اور دو طرفہ تعاون مثالی رہا۔ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد راشد بھٹی نے اپنے خطاب میں محرم الحرام میں جھنگ پولیس کے سخت سیکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے محرم الحرام میں فرائض سرانجام دینے والے تمام اداروں، جملہ مسالک کے عمائدین، سول سوسائٹی، انجمن تاجران،میڈیا نمائندگا ن اور قیام امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کا سراہا۔ تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر فیصل آبادمعین مسعود اورڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کی طرف سے پولیس افسران کو تعریفی سرٹیفکیٹ جبکہ ممبران امن کمیٹی، عمائدین، سول سوسائٹی، انجمن تاجران و میڈیا نمائندگان کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر تقریب کے شرکاء کو کھانا پیش کیا گیا.
0 Comments