سیلاب زدگان کی امداداور ریلیف کے کاموں میں حکومت کے ساتھ ملکر کر کام کرنے کو تیار ہیں،اسد عمر
اسلام آباد(نظام عدل نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداداور ریلیف کے کاموں میں حکومت کے ساتھ ملکر کر کام کرنے کو تیار ہیں، پاکستانی قوم کامشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مددکا جذبہ قابل رشک اور قابل تحسین ہے، اس وقت متاثرین سیلاب کیلئے خوراک، خمیوں اور ادویات کی اشد ضرورت ہے،قوم سے اپیل ہے کہ وہ اپنے سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی امداد کیلئے باہر نکلے اور انہیں احاس دلائے کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں بلکہ پوری قوم انکی پشت پر کھڑی ہے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان سویٹ ہوم، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس(پی ایف یو جے) اور نیشنل پریس کلب کے اشتراک سے این پی سی کے باہر سیلاب متاثرین کے امدادی کیمپ" فریاد سنے کوئی آواز بنے کوئی " کے دورے کے موقع پر کیا،قبل ازیں پہلے مسلمان برطانوی رکن پارلیمنٹ خالد محمود مرزا اور نادی لطیف نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور اوورسیز پاکستانیوں سے سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب نے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیوں اور املاک کو شدید متاثر کیا ہے، اس وقت سب سے زیادہ خیموں، خوراک، ادویات کی فوری ضرورت ہے، اوورسیز پاکستانی سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پر عزم ہیںاور انکی مدد کرنا چاہتے ہیں، پاکستانی قوم کالا باغ ڈیم کی اہمیت کو سمجھے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچا جا سکے، قبل ازیںپاکستان سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان نے مہمانوں کی کیمپ آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیلاب زدہ علاقے سوات کا دورہ کرنے کے بعد احساس ہوا کہ یہ کتنا بڑا سانحہ ہوا ہے،لوگوں کے سب کچھ تباہ ہوگیا ہے، ہم وہاں کے یتیم بچوں کے گھر دوبارہ تعمیر کر کے دینگے جبکہ انکی تعلیم کا بھی بندوبست کرینگے، اس سلسلے میں مینگورہ میں یتیم متاثرہ بچوں اور انکی فیملیز کی رجسٹریشن شروع کر دی ہے۔یہ واحد کیمپ ہے جو بلا تفریق پارٹی، بلا تفریق مذہب اور بلا تفریق فرقی کام کر رہا ہے،اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، صدر این پی سی انور رضا اور سیکرٹری فنانس نیئر علی نے بھی خطاب کیا۔
0 Comments