عمران خان نے انسدادِ دہشتگردی مقدمے کی ایف آئی آر خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

عمران خان نے انسدادِ دہشتگردی مقدمے کی ایف آئی آر خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا


نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی 

اسلام آباد ہائیکورٹ ،سابق وزیر اعظم عمران خان نے انسدادِ دہشتگردی مقدمے کی ایف آئی آر خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

میرے خلاف تھانہ مارگلہ میں انسدادِ دہشتگردی دفعات کے تحت بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، درخواست

تقریر میں دھمکیاں نہیں بلکہ جج اور آئی جی کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کی طرف اشارہ دیا گیا تھا، درخواست

ایف آئی آر کے مطابق جن 3 لوگوں کو دھمکیاں دی گئیں ان میں سے کوئی بھی مقدمے کا مدعی نہیں، درخواست

مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے ریاستی مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے، درخواست

میرے خلاف انسدادِ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ بدنیتی پر مبنی ہے، درخواست

عدالت انسدادِ دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمہ خارج کرے، درخواست میں استدعا

عدالت درخواست کے زیر سماعت ہونے تک ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کو تحقیقات معطل کرنے کا حکم دے، استدعا

عمران خان پر ججز اور بیوروکریسی کو دھمکانے پر انسدادِ دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا

سابق وزیر اعظم عمران خان یکم ستمبر تک انسدادِ دہشتگردی کے مقدمے میں عبوری ضمانت پر ہیں

Post a Comment

0 Comments