*آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت09 محرم الحرام کی سکیورٹی کے سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

*آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت09 محرم الحرام کی سکیورٹی کے سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس

آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت09 محرم الحرام کی سکیورٹی کے سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس
اسلام آباد پولیس کے2200 اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔09محرم الحرام کی سکیورٹی انتہائی اہم ہے ۔متعلقین سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں۔‏جلوسوں/ مجالس کی نگرا نی سیف سٹی و ڈرونز کی مدد سے کی جائے گی۔ مرکزی کنٹرول روم سیف سٹی اسلام آباد میں قائم کیا گیا ہے۔تمام شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے
محرم الحرام کے تمام ترسیکیورٹی انتظامات کی نگرانی DIGآپریشنزسہیل ظفر چٹھہ خود کریں گے۔ ‏ضلع بھر کی امام بارگاہوں اور برآمد ہونے والے جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں۔ جلوسوں کے راستوں میں آنے والی چھوٹی بڑی تمام گلیوں اورغیرضروری راستوں کو خار دارتاروں کے ذریعے بند کیا جائے۔ SSPٹریفک یقینی بنائیں گے کہ گاڑیوں کی پارکنگ امام بارگاہوں سے دورہو۔‏شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کے لئے متبادل راستوں کا بندوبست کیا جائےگا۔جلوسوں کے راستے میں آنے والی تمام بلڈنگ کی چھتوں پرکمانڈوز اورسنائیپرز کو تمام ضروری سامان کے ساتھ تعینات کیا جائے گا۔جلوس کے فرنٹ لائن میں بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ جلوس کے راستوں  ‏میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے روبوٹ کے ذریعے تمام ترعلاقے کی سرچنگ کریں گے۔ جلوس میں شامل ہونے والے تمام عزاداران بغیر چیکنگ کے جلوس میں شامل نہ ہوں۔جلوس میں شامل ہونے والی خواتین کیلئے الگ راستے اور انکی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار تعینا ت کئے جائیں گے۔‏سیکیورٹی انتظامات میں کوتاہی اور لاپرواہی ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔ آئی جی اسلام آباد

Post a Comment

0 Comments