پانی سے بھرے بادل مسلسل شہر قائد پر برس رہے ہیں، کراچی کی سڑکیں زیرآب ہیں، چورنگیاں ڈوبی ہوئی ہیں، انٹرپاسز میں پانی جمع ہوگیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پانی سے بھرے بادل مسلسل شہر قائد پر برس رہے ہیں، کراچی کی سڑکیں زیرآب ہیں، چورنگیاں ڈوبی ہوئی ہیں، انٹرپاسز میں پانی جمع ہوگیا

پانی سے بھرے بادل مسلسل شہر قائد پر برس رہے ہیں، کراچی کی سڑکیں زیرآب ہیں، چورنگیاں ڈوبی ہوئی ہیں، انٹرپاسز میں پانی جمع ہوگیا۔

مون سون برسات کے تیسرے اسپیل میں بھی شہر قائد ڈوب گیا۔ گذشتہ روز بھی خوب بادل برسے۔۔ رات بھروقفے وقفےسے بارش ہوتی رہی۔

آج بھی مختلف علاقوں میں تیز بارش ہورہی ہے۔ شاہراہ فیصل پر کئی مقامات پرزیرآب ہے۔ ڈرگ روڈ انڈرپاس میں بھی پانی جمع ہے۔ ملیر پندرہ،ملیر کالابورڈاور ایئرپورٹ کے اطراف پانی جمع ہے۔ نیشنل ہائی وے بھی کئی مقامات پرزیرآب ہے۔

پاورہاوس چورنگی،فورکےچورنگی اورناگن چورنگی بھی تالاب کامنظر پیش کررہی ہیں۔ لیاقت آباد انٹرپاس اور غریب آباد انڈرپاس ٹریفک کےلئے بند ہیں۔ کھارادر،لیاری اور کیماڑی کےکئی علاقوں سے پانی نہیں نکالا جاسکا۔

ڈسٹرکٹ سینڑل کےبیشترعلاقے بھی زیرآب ہیں۔ ناظم آباد،عزیزآبادکی صورتحال خاصی خراب ہے۔ سرجانی ٹاون، نیوکراچی، بلدیہ ٹاؤن اور اورنگی ٹاون کے مکین بھی مشکل میں ہیں۔

 گلشن اقبال تیرا ڈی کا علاقہ بھی ڈوبا ہوا ہے۔ مکین شدید پریشان ہیں۔ بلدیہ ٹاون میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ فلاحی ادارے کی ٹیمیں متاثرہ مکینوں کی مدد کررہی ہیں۔

محکمہ موسمیات نےچوبیس گھنٹوں میں ہونےوالی بارشوں کے اعدادوشمار جاری کردیئے۔ سب سے زیادہ بارش مسروربیس میں دوسو چارملی میٹرریکارڈ کی گئی۔ کیماڑی میں ایک سو اٹھاسی،صدر میں ایک سو چونسٹھ، سرجانی میں ایک سو ترپن، گلشن حدید ایک ایک سو چوون ملی میٹربارش ہوئی ہوئی۔ ڈی ایچ اے فیز ٹو میں ایک سو چھبیس، گڈاپ میں ایک سو تین، قائد آباد میں ایک سو گیارہ ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Post a Comment

0 Comments