کوٹلی ستیاں بھمبروٹ سیداں روڈ پر تعمیراتی کام سست روی کا شکار، فنڈز جاری ہونے کے باوجود روڈ کا کام مکمل نہ ہو سکا،

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کوٹلی ستیاں بھمبروٹ سیداں روڈ پر تعمیراتی کام سست روی کا شکار، فنڈز جاری ہونے کے باوجود روڈ کا کام مکمل نہ ہو سکا،

کوٹلی ستیاں بھمبروٹ سیداں روڈ پر تعمیراتی کام سست روی کا شکار، فنڈز جاری ہونے کے باوجود روڈ کا کام مکمل نہ ہو سکا، تفصیلات کے مطابق رابطہ سڑک فیز۔2 جو موڑی بازار بھمبروٹ سیداں، ڈھل، سانج، نیو مری روڈ فیز ٹو اور ڈھل گاوں کو آپس میں ملاتی ہے جو ان علاقوں کے باسیوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس روڈ کے کام کو اب تک اختتام پذیر ہونا چاہیے تھا مگر روڈ کا کام عدم دلچیسپی کی وجہ سے تاحال مکمل نہ ہو سکا، میٹریل کچی روڈ پر جگہ جگہ پڑا ہے جو ضائع ہو رہا ہے جس سے حکومتی خزانے کو نقصان ہو رہا ہے لیکن متعلقہ محکمہ اور ٹھیکیدار خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں عوامی حلقہ کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار نے محکمہ  سے منظور شدہ رقم وصول کر لی ہے، لیکن عدم دلچیسپی کی وجہ سے مٹیریل کے ساتھ ساتھ وقت کا بھی ضیاع ہو رہا ہے اس سڑک کی عدم تعمیر کیوجہ سے علاقہ عوام کو شدید سفری دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  متعدد بار  عوامی شکایات کے باوجود  ٹھیکدار اور محکمے کے ذمہ داروں نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں، علاقہ عوام نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اور اسسٹنٹ کمشنر مری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد ٹھیکیدار کو کام مکمل کرنے کا حکم صادر کرتے ہوے روڈ کا کام شروع کروائیں بصورت دیگر اہل علاقہ احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments