کوٹلی ستیاں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر اے سی نے آمین پبلک سکول کا راستہ کھلوا دیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کوٹلی ستیاں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر اے سی نے آمین پبلک سکول کا راستہ کھلوا دیا

کوٹلی ستیاں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے حکم پر اے سی نے آمین پبلک سکول کا راستہ کھلوا دیا، اس موقع پر حاجی عاشق حسین، ناصر محمود دیگر موجود تھے جبکہ کیس کی پیروی ابصار الحق ستی ایڈووکیٹ کر رہے تھے، تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے حکم پر عمل درآمد کروانے کے لیے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں محمد افضل شیرازی، نائب تحصیل دار رب نواز، گرداور شاہد نواز، پٹواری ظفران، معہ عملہ ٹی ایم اے موقع پر آئے اور آمین پبلک سکول کوٹلی ستیاں کا راستہ جو پچھلے ایک سال سے بند تھا کھلوا دیا اس موقع پر معززین علاقہ حاجی عاشق حسین، حاجی رب نواز، حاجی نعیم ستی، حاجی اظہر محمود ستی، خضر محمود ستی، راجہ ناصر محمود ستی، سیٹھ عابد جنجوعہ، محمود الحسن جنجوعہ، ماسٹر عامر محمود بھی موجود تھے راستہ کھل جانے پر والدین طلبا و طالبات اور اساتذہ نے بے حد خوشی کا اظہار کیا واضح رہے کہ یہ کیس  عدالت میں ایک سال سے زیر سماعت تھا مدعی پرنسپل محمد آمین کیانی کی طرف سے معروف قانون دان ابصارالحق ستی ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی، ابصار الحق ستی ایڈووکیٹ کی دن رات کی محنت رنگ لائی اور سکول کے بچوں کے لیے انصاف کا حصول ممکن ہوا آنر آمین پبلک سکول محمد آمین کیانی ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دلی دعا گو ہیں جنہوں نے انصاف کے حصول کے لیے راستہ کھلوانے میں ان کی سیاسی، سماجی و اخلاقی حمایت کی ۔۔۔

Post a Comment

0 Comments