محرم الحرم اسلام آباد ضلع بھر میں تمام امام بارگاہوں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کے حوالے اہم اجلاس

Breaking News

6/recent/ticker-posts

محرم الحرم اسلام آباد ضلع بھر میں تمام امام بارگاہوں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کے حوالے اہم اجلاس


محرم الحرم اسلام آباد ضلع بھر میں تمام امام بارگاہوں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کے حوالے اہم اجلاس 

اسلام آباد ضلع بھر میں تمام امام بارگاہوں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں،مجالس اور جلوسوں کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں،تمام زونل افسران اپنے اپنے علاقوں میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور دانشوروں سے ملاقاتیں کریں تاکہ محرم الحرام کے ان مقدس ایام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاء قائم کی جا سکے جبکہ مجالس و جلوسوں کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کریں اور ان کے ساتھ کوارڈی نیشن رکھیں،محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے10ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے،ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ 
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چھٹہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایس ایس پی آ پر یشز،ایس ایس انو سٹی گیشن،تمام زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی،وفاقی پولیس نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے 10ہزار سے زائد پولیس و جوانوں کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کی سکیورٹی کے سلسلہ ضلع بھر میں تمام امام بارگاہوں پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے جائیں،مجالس اور جلوسوں کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں،تمام زونل افسران اپنے اپنے علاقوں میں تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور دانشوروں سے ملاقاتیں کریں تاکہ محرم الحرام کے ان مقدس ایام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضاء قائم کی جا سکے جبکہ مجالس و جلوسوں کی انتظامیہ کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کریں اور ان کے ساتھ کوارڈی نیشن رکھیں،دوران مجالس لائٹس کا مناسب بندوبست کیا جائے جبکہ جلوسوں کے روٹس میں زیر تعمیر عمارات،سیوریج،جھاڑیوں کی متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر صفائی ستھرائی کی جائے تاکہ کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقع سے نمٹا جا سکے، جلوسوں کے آغاز اور اختتام میں وقت  کی پابندی کو یقینی بنانے کے لئے علماء اور انتظامیہ کے ساتھ میٹنگز کریں،گاڑیوں کی پارکنگ مجالس و جلوسوں کی جگہ سے300فٹ دور رکھیں اور ان کی ویڈیو کیمراز کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے،یہ ڈیوٹیز انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اس لئے ہر افسر اس کو اپنا قومی فریضہ سمجھ کر ادا کرے تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آئے۔  
انہو ں نے تما م افسران کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہ کہ اپنے اپنے علا قوں میں جلو س کے روٹس کا دورہ کر یں، حساس قسم کی امام باگاہوں پر سی ٹی ڈی کے جوان تعینات کئے جائیں،مجالس کے دوران ڈیوٹی پر مامور رضاکاروں سمیت پولیس کے افسران و جوانوں کو بھی سپیشل کارڈز جاری کیے جائیں، جلو س کے روٹس میں   چھتو ں پر پولیس اہلکا ر تعینا ت کیے جا ئیں، امام بارگاہوں میں ہر قسم کے ٹریفک کی داخلے پر پابند ی عائد کی جائے اور ان کے اردگرد خار دار تاریں لگائی جائیں تاکہ کوئی غیر متعلقہ شخص داخل نہ ہو سکے۔امام بارگاہوں میں داخل ہونے والے ہر شخص پر کڑی نگاہ رکھیں۔انہو ں نے کہا کہ زونل ایس پیز اپنے اپنے زونز میں امام باگاہوں کے منتظمین،علماء کرام، تاجرکمیونٹی اور دیگر متعلقہ افراد سے ملاقات کریں اور ان اس بات پر آمادہ کریں کہ امن وامان قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں، وقت کی پابندی کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے، مزید انہوں نے کہاکہ سیکورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

Post a Comment

0 Comments