اسلام آباد عزاداری میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں؛تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے محرم الحرام کیلئے 14نکاتی ضابطہ عزاداری کا اعلان کردیا
قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی کے فرمودات کے مطابق غم حسین ؑ کو ہر شے پر ترجیح دینے کا عزم،آغاموسوی ہمیشہ قائد رہیں گے
حکومت مسائل عزاداری کے حل کیلئے وعدوں پر عمل کرے، جلوسوں کی برآمدگی کے سلسلے میں حکومت موسوی جونیجو معاہدے کی پاسداری کی جائے
سیاستدان عزائے حسینی کے دوران سیاسی رسہ کشی سے پر ہیز کریں، محرم الحرام کے تقدس کو مجروح نہ کیا جائے، حساس مقامات پر موثر سیکورٹی انتظامات کیے جائیں
امام حسین ؑ کا غم سنت رسولؐ ہے ہر با ضمیرشہادت حسین ؑ میں سوگوارہے عزاداروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں، جلوسوں میں وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے
کالعدم جماعتوں پر گرفت کی جائے،واعظین و ذاکرین کی زبان بندی و ضلع بندی کے بجائے انہیں ضابطہ عزاداری اور ضابطہ اخلاق کا پابندبنایا جائے
سیکرٹری جنرل شجاعت بخاری کی علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس؛ انہدام جنت البقیع کے سو سال مکمل ہونے پر 1444ھ شعائر اللہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کے سال کے طور پر منانے کا اعلان
اسلام آباد(نظام عدل نیوز )تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے آمدہ محرم الحرام کیلئے 14نکاتی ضابطہ عزاداری کا اعلان کردیا،عزاداری میں کسی قسم کی رکاوٹ اور رخنہ اندازی ہرگز برداشت نہیں کریں گے، حکومت مسائل عزاداری کے حل کیلئے وعدوں پر عمل کرے،محرم میں قائد ملت جعفریہ آغا حامد موسوی کے فرمودات کے مطابق غم حسین ؑ کو ہر شے پر ترجیح دینے کا عزم،قائد اعظم کی طرح آغا سید حامد علی شاہ موسوی ہمیشہ قائد رہیں گے،عزاداری کے جلوسوں کی برآمدگی کے سلسلے میں حکومت موسوی جونیجو معاہدے کی پاسداری کرے،عزاداروں کے مسائل کے حل کیلئے حکومت وفاق اورتمام صوبوں میں محرم کنٹرول روم قائم کرکے ٹی این ایف جے سے مربوط کرے، ہر با ضمیر انسان نواسہ رسول ؐ کی مظلومانہ شہادت کے غم میں سوگوار و عزادار ہے امام حسین ؑ کا غم منانا سنت رسولؐ ہے عزاداروں کو سہولتیں فراہم کی جائیں،سیاستدان عزائے حسینی کے دوران سیاسی رسہ کشی سے پر ہیز کریں، محرم الحرام کے تقدس کو مجروح نہ کیا جائے، حساس مقامات پر ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کے دوران قبل از وقت موثر سیکورٹی انتظامات کیے جائیں، انہدام جنت البقیع کے سو سال مکمل ہونے پر 1444ھ شعائر اللہ کی عظمت رفتہ کی بحالی کے سال کے طور پر منائیں گے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے عزاداروں کی سہولت کیلئے ملک بھر میں محرم کمیٹی عزاداری سیل قائم کردیئے گئے ہیں جس کے مرکزی کنوینر کرنل (ر) ایس ایچ کاظمی ہوں گے۔ان خیالات کا اظہار تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سیکرٹری جنرل سید شجاعت علی بخاری نے علماء اور تحریک کے عمائدین کے ہمراہ ہیڈکوارٹر مکتب تشیع میں پر جوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شجاعت علی بخاری نے کہا کہ محرم الحرام ایسے موقع پر آرہا ہے جب قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی پوری ملت اسلامیہ کو جدائی کا داغ دے کر داعی اجل کو لبیک کہہ چکے ہیں امام حسین ؑ کا غم قائد محترم کا ہمیشہ اوڑھنا بچھونا رہا اور ان کا یہ فرمان پوری قوم کے قلوب و اذہان پر نقش ہے کہ کربلا سے بڑا کوئی سانحہ اور حسین ؑ سے بڑا کوئی مظلوم نہیں لہذا پوری قوم اس پالیسی پر ہمیشہ قائم رہے گی۔ضابطہ عزاداری کے چیدہ چیدہ نکات کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حساس مقامات پر ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کے دوران قبل از وقت موثر سیکورٹی انتظامات کیے جائیں، روشنی اور صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔کسی شخص کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ اور نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کیا جائے تاکہ پاک فوج کا دہشت گردی کیخلاف آپریشن مکمل کامیابی سے ہمکنار ہو سکے۔سیاسی جوڑ توڑ میں کالعدم جماعتوں کے دوبارہ سر اٹھانے اور انکے ساتھ کی جانیوالی سودابازیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کالعدم قرار دیے جانے کے باوجود کہیں اصل ناموں اور کہیں نام تبدیل کر کے کام کرنے والے دہشتگرد گروپوں، انکے سہولت کاروں کو شکنجے میں جکڑنے کا مطالبہ کیا جبکہ دہشتگردوں پر گرفت کیلئے تیار کردہ شیڈول فور کو بعض مقامات پر عزاداروں اور پرامن لوگوں کے خلاف استعمال کرنے کی روش کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے سراسر زیادتی قرار دیا اور بیگناہوں کو شیڈول فور سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ محرم کے آغاز کے ساتھ ہی واعظین و ذاکرین کی زبان بندی اور مختلف اضلاع میں داخلے پر پابندی کے بجائے انہیں ضابطہ عزاداری اور ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے، مجالسِ عزا اور ماتمی جلوسوں میں وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ممکنہ مسئلے کومقامی انتظامیہ اور ٹی این ایف جے کی محرم کمیٹی کے ذریعے حل کیا جائے، قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے،محرم کے مقدس مہینے میں نواسہ رسول امام حسن علیہ السلام اور دیگر شہدائے کربلا کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لیے خصوصی پروگرام پیش کیئے جائیں محض حمد و نعت پر اکتفاء نہ کیا جائے، اور عشرہ محرم میں الیکٹرونک میڈیا پر موسیقی، ڈرامے وغیرہ بندرکھے جائیں، حساس مقامات پر ماتمی جلوسوں اور مجالس عزا کے دوران قبل از وقت موثر سیکورٹی انتظامات کیے جائیں، روشنی اور صفائی کو یقینی بنایا جائے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے۔، کسی شخص کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ اور نیشنل ایکشن پلان پر اسکی روح کے مطابق عمل کیا جائے تاکہ پاک فوج کا دہشت گردی کیخلاف آپریشن مکمل کامیابی سے ہمکنار ہو سکے،سیاسی جوڑ توڑ میں کالعدم جماعتوں کا دوبارہ سر اٹھانا اور سودابازیاں کرنا تشویشناک ہے، کالعدم قرار دیے گئے دہشتگرد گروپوں، انکے سہولت کاروں پر سخت ہاتھ ڈالا جائے اور ان سے کوئی رعایت نہ برتی جائے اور انہیں نئے ناموں سے کام کرنے سے روکا جائے،یہ امر باعث تعجب ہے کہ دہشت گردوں کیلئے تیار کردہ شیڈول فور کو بعض مقامات پر عزاداروں اور پرامن لوگوں کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے،اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کے خواہشمند پر امن اور شریف لوگوں کے نام شیڈول فور میں ڈالنا سراسر زیادتی ہے،لہذا بے گناہوں کو شیڈول فور سے فوری نکالا جائے،واعظین و ذاکرین کی زبان بندی اور اضلاع میں داخلے پر پابندی کے بجائے انہیں ضابطہ عزاداری اور ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے،مجالسِ عزا اور ماتمی جلوسوں میں وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور کسی بھی ممکنہ مسئلے کومقامی انتظامیہ اور ٹی این ایف جے کی محرم کمیٹی کے ذریعے حل کیا جائے، قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے،سیاسی جماعتیں عشرہ محرم کے دوران سیاسی سرگرمیاں معطل رکھیں اور نواسہ رسول کی یاد کو ترجیح دیں، خواتین مخدرات عصمت و طہارت اور مرد حضرات اہلبیت اطہارؑ اور پاکیزہ صحابہ کبارؓ کی سیرت و کردار پر عمل پیرا ہوں، تمام مکاتب کی عزمت و حرمت کا ہر طرح احترام کیا جائے، ملکی آبادی میں اضافے کے پیش نظر تعمیر ہونیوالی نئی آبادیوں، ٹاونز میں عزاداری کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں۔شجاعت بخاری نے کہا کہ آج محرم الحرام کا چاند ایسی صورتحال میں طلوع ہو رہا ہے کہ جب ظلم پوری انسانیت پر اپنے پنجے گاڑ چکا ہے،پاکستان سمیت تیسری دنیا کے تمام ممالک کی معیشتیں آئی ایم ایف ورلڈ بنک جیسے اداروں کے سرمایہ داری نظام کے پنجہ استبداد میں پھنس چکی ہیں،ظلم کی حد ہے کہ فلسطین پر صیہونیت کے غاصبانہ قبضے کو خود مسلم ممالک سے توثیق کی سند ملتی چلی جا رہی ہے، کشمیر یوں کو ان کی اپنی زمین پر اجنبی بنانے کیلئے مودی آرٹیکل 370کا خاتمہ کرچکا ہے اور مظلوم کشمیر ی تین سال سے محاصرے میں ہیں جبکہ عالمی اداروں کی زبانوں پر تالے لگے ہوئے ہیں، ظالمین کا ظلم بڑھتا چلا جا رہا ہے اور مظلومین کی فریاد و فغاں اہل دل کے سینے چھلنی کررہی ہے،اس ظلم و جبر کے دور میں اگر مظلوموں اور انسانیت کی کوئی پناہ گاہ موجود ہے تو وہ فقط حسینیت ہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر ملک و قوم کے استحکام و ترقی کیلئے دعاکی گئی۔
سید قمر حیدر زیدی (مرکزی سیکرٹری اطلاعات)
0 Comments