اسلام آباد (نظام عدل نیوز )ایس پی رورل محمد عثمان ٹیپو نے شہر یو ں کے مسائل کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، شہریوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے خصوصی احکامات پر ایس پی رورل محمد عثمان ٹیپونے تھا نہ کورال کے علاقہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں ایس ڈی پی اور عابد اکرام، ایس ایچ او کورال خرم شہزاد اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ایس پی رورل نے علاقہ کے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔ ایس پی نے معززین علا قہ سے مخاطب ہو تے ہو ئے کہا کہ آئی جی اسلام آ باد نے شہر یو ں کو بھر پو ر تحفظ فراہم کر نے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ضلع بھر میں کھلی کچریو ں کے انعقاد کے احکا ما ت جاری کیے تھے اور یہ اسی سلسلہ کی ایک کڑ ی ہے، ایس پی رول نے کہا کہ اگر کوئی پولیس والا آپ کے جائز کام نہیں کرتا،مقدمہ درج نہیں کرتا یا رشوت کا تقاضا کرتا ہے تو ہمار ے علم میں لائیں، ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی، ضلع بھر میں فری رجسٹریشن آف کرائم کی پالیسی اپنائی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ آپ لوگ اگر پولیس کی مدد کریں گے جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں گے تو کوئی شک نہیں ہمارا معاشرہ جرائم پیشہ عناصر سے پاک ہو جائے گا،معززین علاقہ نے کھلی کچہری کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا۔
علاوہ ازیں ایس پی صدر نوشیروان علی نے تھانہ گولڑہ کی مصالحتی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کی اور کمیٹی ممبران کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر انہوں ممبران کے ہمراہ نئی تعمیر ہونے والی مسجد خا بھی افتتاح کیا، ایس پی صدر نے افسران کے ہمراہ تھانہ میں پودا بھی لگایا۔
0 Comments