اسلام آباد ،تھانہ کورال میں وکیل کو حبس بےجا میں رکھتےہوئے کمرے میں بند کردیا گیا اسلام آباد بار کونسل کی طرف سے احتجاج کی دھمکی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،تھانہ کورال میں وکیل کو حبس بےجا میں رکھتےہوئے کمرے میں بند کردیا گیا اسلام آباد بار کونسل کی طرف سے احتجاج کی دھمکی

 

اسلام آباد 

ظاہر حسین کاظمی 

تھانہ کورال کے ایس ایچ او میاں خرم کی طرف سے وکیل کو حبس بے جا کمرے میں بند رکھنے کا معاملہ 


ایس ایچ او گردی کے خلاف اسلام آباد بار کونسل نے احتجاج کی دھمکی دے دی واقعہ گزشتہ روز تھانہ کورال میں رات  آٹھ بجے پیش آیا 


ایس ایچ او کورال کے خلاف اگر فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کو معطل نہ کیا گیا تو وکلاء برادری  احتجاج کرے گئی ،چیرمین ایگزیکٹو کمیٹی اسلام آباد بار کونسل عادل قاضی 



وفاقی پولیس کی طرف سے اگر ایک وکیل کے ساتھ اگر تھانوں میں اس رویے سے پیش آیا جاتا ہےتو ایک عام شہری کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہوگا آئی جی ،ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پیز آپریشنز ازخود نوٹس لیں ،عادل عزیز قاضی 


گاؤں کے ایک معاملے میں دونوں فریقن کی صلح کرانے کے بعد تھانے کورال  گیا راضی نامے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے  ایس ایچ  او کورال نے مجھ سے رشوت طلب کی انکاری پر ایس ایچ او نے بدتمزی شروع کردی ،وکیل عامر یعقوب بھٹی کا آئی جی کو دی جانے والی درخواست میں موقف 


ایس ایچ او نےبدتمزی کرتے ہوئے حبس بےجا میں رکھ کر ایک کمرے میں بند کیے رکھا اور میرے خلاف مقدمہ درج کرنے  کی دھمکیاں دیتا رہا  ،درخواست میں موقف 




 



Post a Comment

0 Comments