اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں منشیات کے خاتمے کے لئے انسداد منشیات یونٹ کا قیام

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں منشیات کے خاتمے کے لئے انسداد منشیات یونٹ کا قیام

پریس ریلیز
اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں منشیات کے خاتمے کے لئے انسداد منشیات یونٹ کا قیام ،بحیثیت قوم ہمیں اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے منشیات جیسی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کے لئے متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،آئی جی اسلام آباد
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے شہر اقتدار میں منشیات کی روک تھام اور اس مکروہ فعل میں ملوث عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس انسداد منشیات یونٹ قائم کر دیا ،اس سلسلے میں سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے باقاعدہ طور پر اس یونٹ کا افتتاح کیا ،اس موقع پر ایس یس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر ،ایڈ یشنل ایس پی فرحت عباس کاظمی اور انسداد منشیات یونٹ کا عملہ موجود تھا ،ایس ایس پی آپریشنز نے آئی جی اسلام آباد کو  بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں، ایک ہزار سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 588 کلوگرام چرس جبکہ 121 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی،انھوں نے مزید بتایا کہ موثر کاررائیوں کے لئے ایک خصوصی انسداد منشیات یونٹ قائم کیا گیا ہے جو 15 ماہر اور تجربہ کار پولیس افسران و جوانوں پر مشتمل ہو گا جن کے پاس جدیدگاڑیوں سمیت بنیادی تکنیکی وسائل ہمہ وقت موجود ہوں گے ،مخبر و دیگر ذرائع سے منشیات کی اطلاع پر فوری کارروائی عمل میں لائیں گے ۔ 

 اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے کہا اسلام آباد پولیس اس زمرے میں اپنا بھر پور کردار اداکرنے میں مصروف عمل ہے اس مہم کو مزید فعال بنانے کے لیے اس بات کی ضرورت محسوس کی گئی کہ انسداد منشیات کے لئے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا جائے جو منشیات فروشوں کے خلاف موثر اور بروقت کارروائی عمل میں لائے ،تاہم پولیس کے ساتھ ساتھ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے سے اس ناسور کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
 
مزید انھوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ منشیات کے عادی افراد میں منشیات سے نفرت کا شعور اجاگر کیا جائے، یہ لوگ تو در حقیقت محبت و خلوص کے مستحق ہوتے ہیں، ہم اپنے اچھے رویوں سے ان کی لڑکھڑاتی زندگی کے خلاف نبرد آزما ہونے اور ان میں جینے کی نئی امید پیدا کرسکتے ہیں،اکثر نشہ کے عادی افراد اس بری عادت سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں، مگر ان کی قوت مزاحمت دم توڑ چکی ہوتی ہے ،اس سلسلے میں پولیس و دیگر ادارے اپنا بھرپور ادا کررہے ہیں تاہم پوری قوم کو ذمہ داری سمجھتے ہوئے منشیات جیسی لعنت کو معاشرے سے ختم کرنے کے لئے متحرک کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،مزید انھوں نے کہا کہ اس یونٹ کے قائم کرنے کا مقصدوفاقی دارالحکومت میں منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائیوں کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے محفوظ رکھنا ہے ۔

ترجمان اسلام آباد پولیس

Post a Comment

0 Comments