اسلام آباد ،یتیم بچوں کے تعلیمی ادارے پر شرپسند عناصر کا پتھراؤ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،یتیم بچوں کے تعلیمی ادارے پر شرپسند عناصر کا پتھراؤ

 


اسلام آباد 
انسانیت کی آواز ویلفیر رجسڑڈ (VOH)کے پلیٹ فارم سے چلنے والے تعلیمی ادارے کی بلڈنگ پر شرپسند عناصر کا پتھراوء رات گئے شیشے توڑ دئیے گئے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے پنجگراں لہتراڑ روڈ واقعہ تھانہ کورال کی حدود میں نجی ویلفیر کے پلیٹ فارم سے اپنی مدد آپکے تحت سینکڑوں کی تعداد میں یتیم بچوں اور بچیوں کے تعلیمی ادارے کی بلڈنگ پر رات گئے نامعلوم شرپسند عناصر کی طرف سے رات گئے پتھراو کیا گیا جس سے تعلیمی ادارے کی بلڈنگ کے شیشے توڑ دئیے گئے اس واقعہ پر چیرمین ویلفیر راجہ محمد ہارون اور وائس چیرمین راجہ کامران عابد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ میرے خلاف اور میرے اس ادارے کے خلاف ایک اونچی سمجھی سازش ہے لیکن ایسے ہتھکنڈے ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتے الحمداللہ میں اپنی ویلفیر کے پلیٹ فارم سے اس وقت اسلام آباد کے رورل سرکل میں پانچ کمپیس اپنی مدد آپکے تحت چلا رہے ہیں جہاں سینکڑوں کی تعداد میں یتیم بچوں کومفت تعلیم کے مواقع فراہم کررہے ہیں ایسی اوچھی حرکتیں ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کرسکتیں یہ مشن ہماری نسلوں تک جاری رہے گا 

Post a Comment

0 Comments