بتایا جارہا ہے کہ عمران ریاض اور صابر شاکر کی لندن میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ مہم بری طرح ناکام

Breaking News

6/recent/ticker-posts

بتایا جارہا ہے کہ عمران ریاض اور صابر شاکر کی لندن میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ مہم بری طرح ناکام


نظام عدل نیوز 
14ستمبر 2025

فائل فوٹو 
بتایا جارہا ہے کہ عمران ریاض اور صابر شاکر کی لندن میں سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ مہم بری طرح ناکام، ہوچکی ہے 20 پاؤنڈ جمع ہو سکے

پاکستان میں پابندی کا شکار یوٹیوبرز عمران ریاض خان اور صابر شاکر کی جانب سے لندن میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے منعقدہ فنڈ ریزنگ مہم بری طرح ناکام ہو گئی۔ لاکھوں کے دعوؤں کے برعکس، فنڈ ریزنگ تقریب میں صرف 20 پاؤنڈ (تقریباً 7,000 پاکستانی روپے) جمع کیے جا سکے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔

پاکستان میں کالعدم قرار دیے گئے یوٹیوبرز کی جانب سے فنڈ ریزنگ مہم کا مقصد پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امداد جمع کرنا تھا۔ عمران ریاض اور صابر شاکر، جو خود کو عوامی نمائندے اور محب وطن صحافی قرار دیتے ہیں، نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خطیر رقم اکٹھی کریں گے تاکہ متاثرین کی فوری مدد کی جا سکے۔
سوشل میڈیا پر ان کی ٹیم نے کئی دن پہلے لندن میں ایک ’فنڈ ریزنگ شام‘ کا اعلان کیا تھا جس میں عوام کو شرکت کی دعوت دی گئی۔ توقع کی جا رہی تھی کہ درجنوں یا سینکڑوں پاکستانی اس ایونٹ میں شریک ہوں گے اور دل کھول کر عطیات دیں گے۔
دونوں یو ٹیوبرز کی بھرپور دعوتی مہم کے باوجود تقریب کے روز صورتحال اس کے برعکس نکلی۔ ایونٹ میں حاضری انتہائی کم رہی اور چند ہی افراد وہاں پہنچے۔ عطیات کی مجموعی رقم محض 20 برطانوی پاؤنڈ تک محدود رہی، جو کہ فنڈ ریزنگ مہم کے لحاظ سے انتہائی شرمناک حد تک کم ہے۔

Post a Comment

0 Comments