نظام عدل نیوز
13ستمبر 20
فائل فوٹو
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 10 فتنہ الہندوستان ہلاک کردیے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لوئر دیر کے علاقے لال قلعہ میں آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔ کارروائی کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور 10 امن دشمنوں کو ہلاک کردیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔
0 Comments