پاک بھارت جنگ بندی امریکی مداخلت پر ہوئی خطے کے امن کی خاطر اسے قبول کیا، وزیراعظم

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پاک بھارت جنگ بندی امریکی مداخلت پر ہوئی خطے کے امن کی خاطر اسے قبول کیا، وزیراعظم



پاک امریکا تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، امریکا کے 249ویں یوم آزادی پر سفارت خانے میں خطاب

اسلام آباد
نظام عدل نیوز 
4جون 2025
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا کی مداخلت پر پاک بھارت جنگ بندی ہوئی ہم نے خطے میں امن کی خاطر امریکا کے کہنے پر جنگ بندی کو قبول کیا۔


فائل فوٹو 

امریکا کے یوم آزادی پر امریکن سفارت خانے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کے 249 ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہورہے ہیں، پاک امریکا تعلقات کی ایک تاریخ ہے، امریکا پاکستان کو تسلیم کرنے والے ابتدائی ممالک میں سے ہے۔

Post a Comment

0 Comments