بھارت نے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائے، برطانوی وزیر خارجہ
نظام عدل نیوز
سید ظاہر حسین کاظمی
فائل فوٹو
تفصیلات کےمطابق پاکستان کے دورے پر آئے برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے کوئی ثبوت نہیں دکھائےانہوں نے کہا کہ توقع بھی نہیں کہ بھارت اپنی قومی سلامتی کا معاملہ برطانیہ سے شیئر کرے گاڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پہلگام میں دہشت گرد حملہ خوفناک تھا، برطانیہ ہر قسم کی دہشت کردی کی مذمت کرتا ہے، ہمیں متاثرین سے ہمدردی ہےان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی دہشت گردی کا شکار رہا ہے، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ انتہا پسندی کو فروغ نہ ملےبرطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کی قیادت نے جنگ بندی کے حوالے سے متاثر کن کردار ادا کیا، جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے انٹرنیشنل پارٹنرز کے ساتھ مل کام کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ 4 سالوں میں پاکستان آنے والا پہلا برطانوی وزیرخارجہ ہوں، پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات، ثقافت اور تجارت کے فروغ پر بات کروں گا۔
0 Comments