ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان بکھرنے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو اصالتا طلب کرنے سے متعلق دائر درخواست ناقابل عمل قرار دے کر خارج کر دی

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان بکھرنے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو اصالتا طلب کرنے سے متعلق دائر درخواست ناقابل عمل قرار دے کر خارج کر دی

08مئی 2024
راولپنڈی (نظام عدل نیوز )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی حاکم خان بکھرنے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو اصالتا طلب کرنے سے متعلق دائر درخواست ناقابل عمل قرار دے کر خارج کر دی ہے اورمقدمہ کے اندراج کے لئے دائر درخواست پر بحث کے لئے سماعت 14مئی تک ملتوی کر دی ہے گزشتہ تاریخ پر درخواست گزار وکلا ارسلان احمد اور زیب فیاض ایڈووکیٹ نے عدالت میں نئی درخواست دائر کی جس میں کمشنر راولپنڈیکو اصالتا طلب کرنے کی استدعا کی گئی تھی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھاکہ کمشنر کی جانب سے وکالت نامہ داخل کرانے کے ساتھ یہ جواب بھی دیا گیا کہ وہ الیکشن کمیشن سمیت دیگر اداروں کے سامنے جاری انکوائری میں پیش ہو رہے ہیں اس طرح اگر لیاقت چٹھہ باقی اداروں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں تو انہیں عدالت میں پیش ہونے پر بھی کوئی امر مانع نہیں ہو نا چاہئے تاکہ وہ حالیہ انتخابات میں دھاندلی سے متعلق اپنے بیان کی وجوہات سے عدالت کو آگاہ کریں اس تناظر میں مقدمہ اندراج کی درخواست پر فیصلے کے لئے بھی ان کی اصالتا حاضری ضروری ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کئے جا سکیں لہٰذا عدالت لیاقت چٹھہ کو آئندہ تاریخ پر اصالتا پیش ہونے کا حکم دے گزشتہ روز درخواست پر فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست خارج کر دی یاد رہے کہ ارسلان احمد اور زیب فیاض ایڈووکیٹ نے سابق کمشنر کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ22-A اور22-Bکے تحت عدالت میں درخواست دائر کی تھی سی پی او راولپنڈی اور ایس ایچ او تھانہ سول لائن کو فریق بناتے ہوئے درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے پریس کانفرنس میں حالیہ انتخابات  میں ڈویژن بھر میں ریٹرننگ افسران کے ذریعے انتخابی بے ضابطگیوں اور دھاندلی کا اعتراف کیا یہ پریس کانفرنس ملک کے مختلف ٹی وی چینلوں پر نشر ہوئی سابق کمشنر کی جانب سے اپنے جرائم کے اعتراف کے فوری بعد درخواست گزار نے متعلقہ پولیس کو مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دی لیکن پولیس نے آج تک ان کی درخواست پر کوئی کاروائی نہیں کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سابق کمشنر اور اس کے شریک ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا حکم جاری کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments