ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری کا کھلی کچری کا انعقاد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخا ری کا کھلی کچری کا انعقاد

 8مئی 2024
نظام عدل نیوز 
سید ظاہر حسین کاظمی 
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ند یم بخاری نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے وقت میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے، ڈی آئی جی آ پر یشنز نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں،رشوت یا بدعنوانی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں، انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے خود احتسابی کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا، شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے،ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلے کئے جائیں گے،شہریوں کی جان، مال اور عزت نفس کا تحفظ مقدم ہے۔

Post a Comment

0 Comments