اسلام آباد ،سالوں بھر کی یاری دشمنی میں بدل گئی دوست نے دوست کو قتل کردیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،سالوں بھر کی یاری دشمنی میں بدل گئی دوست نے دوست کو قتل کردیا

ملزم کی فائل فوٹو 
مقتول کی فائل فوٹو 
زرائع کے مطابق جواد اور اس کے دیگر دوستوں نے
 مقتول احسان اللہ کو گھر آ کر کہیں جانے کی غرض سے بلایا جیسے ہی احسان اللہ اپنے گھر سے باہر نکلا جواد نے موقع غنیمت جان کر احسان اللہ پر فائرنگ شروع کر دی جس سے احسان اللہ شدید زخمی ہو گیا فائر اسکے پیٹ میں لگا واقعے کی اطلاع متعلقہ تھانہ کو دی گئی جس سے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مضروب احسان اللہ کو فوری اسپتال پمز شفٹ کیا گیا مگر احسان اللہ جاں بر نہ ہو سکا زرائع کا کہنا ہے کہ قاتل جواد نامی شخص آئیس کا نشہ بھی کرتا ہے اور لڑنا جھگڑنا اسکی فطرت میں شامل تھا معمولی تلخ پر جواد نے احسان اللہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے وقوعہ کی تفتیش شروع کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزم کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے اور سخت سے سخت سزا دلوائیں گے

Post a Comment

0 Comments