شارجہ میں ہونے والے ’آکسیٹائن انٹرنیشنل عربین شو میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے الحاج راجہ محمد مجاہد کے گھوڑے نےمیڈل جیت لیا نظام عدل نیوز

Breaking News

6/recent/ticker-posts

شارجہ میں ہونے والے ’آکسیٹائن انٹرنیشنل عربین شو میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے الحاج راجہ محمد مجاہد کے گھوڑے نےمیڈل جیت لیا نظام عدل نیوز



نظام عدل نیوز 
اسلام آباد 
سید ظاہر حسین کاظمی 
پاکستان کی  معروف سیاسی و سماجی شخصیت  الحاج راجہ محمد مجاہد جنکا تعلق پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد کے دیہی علاقے گاؤں بھمبرتراڑ اسلام آباد سے ہے  کے گھوڑے  نے  شارجہ میں ہونے والے ’آکسیٹائن انٹرنیشنل عربین شو ‘ میں شاندار پرفارمنس کی بدولت میلہ لوٹ لیا اور سلور میڈل جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پاکستان کا نام روشن کردیا ہےتفصیلات کے مطابق شارجہ میں ہونے والے ’آکسیٹائن انٹرنیشنل عربین شو ‘ کے مقابلوں  میں پاکستان کی طرف سے الحاج راجہ محمد مجاہد کے گھوڑے نمائندگی کی الحاج راجہ محمد مجاہد کا  گھوڑا پوڈیم میں سب سے اوپر تھا جس نےاپنی شاندار کارکردگی کیلئے پہلے نمبر پر آنے والے سے کچھ ہی کم پوائنٹس حاصل کیئے  اور مقابلے میں دوسری پوزیشن لینے میں کامیاب ہوا 
مقابلے میں ہر گھوڑےکو  اس کی نمایاں جمالیاتی خصوصیات پر پرکھا گیا ،، بشمول اس کے سر، گردن، سینے، جسم اور پاؤں کے ساتھ ساتھ اس کے جسم کی ہم آہنگی اور اس کی چستی، بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہر ججوں کی کمیٹی کے سامنے پیش کی گئیں چیمپئن شپ کے افتتاحی دن معروف نسلوں کے شاندار گھوڑوں نے دنیا کے مشہور ترین ججوں کے سامنے پریڈ کی اور اپنی خصوصیات سے ان کی توجہ حاصل کی محمد مجاہد کے گھوڑے کی شاندار کارکردگی نہ صرف پاکستانی گھوڑوں کے پالنے والوں کی غیر معمولی صلاحیتوں اور لگن کو اجاگر کرتی ہے بلکہ بین الاقوامی گھڑ سواری کے میدان میں ملک کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔ اس قابل ذکر کارنامے کے ساتھ، اے جے سجوا نے عربی گھوڑوں کی صفوں میں اپنے لیے ایک جگہ بنا لی ہے۔

Post a Comment

0 Comments