29 مارچ2024
راولپنڈی نظام عدل نیوز
سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی مدثر اقبال شاہ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عدنان چوہدری کے قتل کے مرکزی ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوادیا ہے سہیل انجم بھٹی نامی ملزم کو پولیس نے گزشتہ روز عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ میں کراچی سے جو دو شارٹ شوٹر گرفتار کئے گئے تھے ان میں سے دانش بھٹی نامی شوٹر اس ملزم کا بیٹا ہے جبکہ گرفتار ملزم کا اس سارے واقعہ کی منصوبہ بندی، اسلحے کے حصول اور شوٹرز کو اسلحے کی فراہمی سمیت تمام معاملات میں اس کا مرکزی کردار ہے تاہم جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم سے تفتیش مکمل ہو چکی ہے جس کے بعد مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہ ہے لہٰذا ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے یاد رہے کہ12 فروری کو پولیس لائن ہیڈکوارٹر کے سامنے انیکسی چوک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عدنان چوہدری پر اس وقت فائرنگ کر دی تھی جب وہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ جارہے تھے عدنان چوہدری گردن، سینے اور چہرے پر گولیاں لگنے سے موقع پرجاں بحق ہو گئے تھے جبکہ تھانہ سول لائنز پولیس نے 13جنوری کومقتول چوہدری عدنان کے برادر نسبتی کی مدعیت میں 5افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302/34کے تحت مقدمہ نمبر 253درج کیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments