اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کا سرچ کومنگ آپریشن شروع

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کا سرچ کومنگ آپریشن شروع


اسلام آباد کیپیٹل پولیس  انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کا سرچ کومنگ آپریشن شروع 

26فروری 
نظام عدل نیوز اسلام آباد کیپیٹل پولیس  انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کا سرچ کومنگ آپریشن شروع 

اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کا تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشن ، 
سرچ آپریشن کے دوران 40 گھروں ، 30 گاڑیوں ، 50 موٹرسائیکلز اور 120 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا، سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانا اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ نے تھانہ کھنہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اورکومنگ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں سی ٹی ڈی اورمقامی پولیس ٹیموں نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران 40 گھروں، 30 گاڑیوں ، 50 موٹرسائیکلز اور 120 مشکوک افراد کو چیک کیا گیا جبکہ 12 مشکوک افراد، 02 موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ معہ ایمونیشن کوجانچ پڑتال کیلئے تھانہ کھنہ منتقل کیا گیا،سینئر پولیس افسران نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلا تفریق کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ ،" پکار-15 "یا "آئی سی ٹی "15ایپ پر اطلاع دیں، تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Post a Comment

0 Comments