اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری

 نظام عدل نیوز 
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن چار مجرمان اشتہا ریو ں سمیت آ ٹھ جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی،تھا نہ ہمک پولیس نے ملزم فیضا ن حید ر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد خنجر برآمدکرلیا، تھا نہ کو رال پولیس نے ملزمہ شکیلہ بی بی کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 290گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ کر پا پولیس نے ملزم عابد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستو ل برآمد کرلیا، تھا نہ لو ہی بھیر پولیس نے ملزم محمد سرمد کو گرفتارکر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول برآمد کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ مجرمان اشتہا ر ی و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران چار مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15-ایپ پرفوری اطلاع دیں۔

Post a Comment

0 Comments