اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کیخلاف کریک ڈاون

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کیخلاف کریک ڈاون

اسلام آباد نظام عدل نیوز 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مربوط ٹریفک کے نظام کو قائم کرنا اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والے ڈرائیورز کیخلاف خصوصی مہم جاری رکھتے ہوئے رواںسال04ہزار06سوسے زائد ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائیاں کی ، جبکہ متعدد موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا،شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے خصوصی دستوںنے مختلف سرگرمیوں کے دوران شہریوں کوآگاہی بھی فراہم کی،اس ضمن میں شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موٹر سائیکل چلاتے وقت اپنی اور دوسروں کی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں، موٹرسائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرورکریں یہ آپ کی قانونی ذمہ داری اور تحفظ بھی ہے،والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی ہرگز اجازت نہ دیںاور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں،شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور شہرمیں مربوط ٹریفک کا نظام اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Post a Comment

0 Comments