اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری



اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری 
 گزشتہ 24گھنٹوں کے دورا ن دو پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 11جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا گیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مختلف قانونی کارروائیو ں کے دورا ن دو پیشہ ور بھکا ریو ں سمیت 11جر ائم پیشہ عنا صر کی گرفتار ی عمل لائی،تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس ٹیم نے ملزم کاشف اقبال کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1018گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس ٹیم نے دو ملزمان شفیق اللہ اور وقا ص کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد تیس بور پستول اور 325گر ام چرس برآمد کرلی، تھا نہ شمس کا لونی پولیس ٹیم نے تین ملزمان فیض، بلال اور رحیم کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے حقے، شیشہ اور فلیورز برآمد کرلیے، تھا نہ کورال پولیس ٹیم نے ملزم جہا نگیر احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد بار ہ بور رائفل برآمد کرلی، تھا نہ پھلگر اں پولیس ٹیم نے غیر قا نو نی گیس ریفلنگ اور ڈیزل فروخت کرنے پر دو ملزمان عامر خا ن اور واجد سلیمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میںمقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی، جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران دو پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات و شراب فروشی جیسے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمرجنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15یا "آئی سی ٹی "15ایپ پرفوری اطلاع دیں۔

Post a Comment

0 Comments