کوڑا کرکٹ کوجلانا اخلاقی اور قانونی طور درست نہیں

Breaking News

6/recent/ticker-posts

کوڑا کرکٹ کوجلانا اخلاقی اور قانونی طور درست نہیں

23جنوری2024
راولپنڈی(نظام عدل نیوز )کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ کوڑا کرکٹ کوجلانا اخلاقی اور قانونی طور درست نہیں،گھر کا کچرا،پرانے ٹائرز،پلاسٹک کی اشیا، فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں،یہ سب جلنے کے بعد پیدا ہونیوالا دھواں دھند کے ساتھ مل کر سموگ بنتا ہے،اپنی صحت اور شہر کے صاف ماحول کیلئے صفائی کو اپنا شعار بنائیں،کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راجہ بازار کے دورے کے موقع پریو سی مانیٹرنگ کمیٹیوں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال اور مینیجر آپریشنز عامر یونس نائیک اور دیگر آپریشنز سٹاف بھی انکے ہمراہ تھاکمشنر نے یو سی مانیٹرنگ کمیٹیوں کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے علاقے میں صفائی و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے سموگ کی روک تھام کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد ہر شہری کیلئے لازم ہے،سب صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں،خود بھی سموگ کے خاتمے کیلئے تمام ضروری ہدایات پر عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ہدایت کریں ہم سب نے مل کر اس شہر کو صاف اور سموگ فری بنانا ہے سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے کہا کہ سموگ کا خاتمہ صفائی کے ذریعے کرنے کیلئے ہم پرعزم ہیں لیکن اس میں شہریوں کا تعاون ہمارے لئے مددگار ثابت ہو گا،کوڑا کرکٹ کوکوڑادن تک پہنچائیں،اسے ہرگز آگ مت لگائیں،صفائی کرتے وقت پانی کا چھڑکاؤ کریں تاکہ گردو غبار پیدا نہ ہو بعد ازاں سی ای او رانا ساجد صفدر نے یوسی ایک رتہ امرال کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا،رانا ساجد صفدر نے علاقے کی یوسی کمیٹی کے ارکان سے بھی ملاقات کی اور ان سے صفائی سے متعلق صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،کمیٹی ارکان نے صفائی میں بہتری سے متعلق اپنی تجاویز سی ای او کو پیش کیں،رانا ساجد صفدر نے ان کی تجاویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپکا تعاون علاقے کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مددگار ثابت ہو گا،ہیلپ لائن نمبر 1139 کا خود بھی استعمال کریں اور شہریوں کو بھی اس سے آگاہ کریں اس کے ساتھ راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سوشل میڈیا پیجز بھی 24گھنٹے دستیاب ہیں،صفائی نہ ہونے پر اس جگہ کی تصاویر درست لوکیشن اور رابطہ نمبرز کے ہمراہ ہمیں ٹیگ کریں تاکہ اس پر فوری ایکشن لے کر صفائی یقینی بنائی جا سکے،انہون نے کہا کہ کوڑا کرکٹ، پلاسٹک،ناکارہ ٹائروں،فصلوں کی باقیات کو ہرگز آگ نہ لگائیں،یہ سب سموگ کا سبب بنتے ہیں جبکہ سموگ انسانی صحت کیلئے مضر ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments