‏سپریم کورٹ ،بانی پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا معاملہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

‏سپریم کورٹ ،بانی پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا معاملہ

اسلام آباد نظام عدل نیوز /‏سپریم کورٹ ،بانی پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا معاملہ 
بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیااور استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 6 دسمبر 2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائےاگر فیصلہ کالعدم نہیں ہوتا تو مقدمہ لاہور ہائیکورٹ منتقل کرنے کا حکم دیا جائےموقف دیا گیا کہ اسمبلی رکنیت اور پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کیا گیاہےلاہور ہائیکورٹ میں کیس زیر سماعت ہونے کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی تھی لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس واپس لینے کی استدعا مسترد کر دی تھی کوئی بھی عدالت مقدمہ واپس نہ کرنے پر اصرار نہیں کر سکتی درخواست میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے

Post a Comment

0 Comments