راولپنڈی (نظام عدل نیوز )گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پنجاب کے متعدد اضلاع کو لاہورہائی کورٹ کے قریب ترین بنچوں سے منسلک کرنے کی منظوری دے دی ہے جس پر لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے ان اضلاع کو قریبی بنچوں سے منسلک کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اس امر کا فیصلہ عوامی سہولت اور سائلین کو انکی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کے ویژن کے تحت کیا گیا ہے جبکہ ہائی کورٹ کے رجسٹرارشیخ خالد بشیر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن نمبر105/Legislationکے تحت ضلع میانوالی اور ضلع گجرات کی تحصیل سرائے عالمگیر کو ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے منسلک کر دیا گیا ہے اسی طرح ضلع بھکر کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ اورضلع لودھراں کوہائیکورٹ بہاولپور بنچ کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق 9 جنوری سے ضلع بھکر، ضلع میانوالی، ضلع لودھراں اور تحصیل سرائے عالمگیر کے مقدمات متعلقہ بنچوں پر سنے جائیں گے ضلع بھکر، میانوالی، لودھراں اور تحصیل سرائے عالمگیر کے لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ پر زیرالتوا مقدمات متعلقہ بنچوں میں منتقل کردیئے جائیں گے قبل ازیں بھکر، میانوالی، لودھراں اور سرائے عالمگیر کے سائلین کو اپنے مقدمات کے لئے لاہور ہائیکورٹ لاہور پرنسپل سیٹ آنا پڑتا تھا۔
0 Comments