لاہور3جنوری:نظام عدل نیوز
وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے پاکستان پولیس اکیڈمی کے50ویں کامن کے34 زیر تربیت اے ایس پیز کی ملاقات
پرانے پولیسنگ سسٹم کو ختم کرکے نئے دور کے اطوار کو اپنانا چاہیے۔محسن نقوی
شہریوں سے اچھا سلوک اور بہتر پولیسنگ اچھے پولیس افسر کی پہچان ہیں اوران پر عمل کرنے سے مشکل سے مشکل کام بھی آسان ہوجاتا ہے۔ محسن نقوی
دین اسلام نے بھی شہریوں سے اچھے برتاؤکی تلقین کی ہے اور انسانیت کا بھی یہی پیغام ہے۔ محسن نقوی
پولیس افسر کو بغیر سفارش کے آئے شہری سے اچھا برتاؤ کرنا ہے۔ محسن نقوی
بہتر پبلک ہینڈلنگ اور پولیسنگ سے ہی پولیس افسر کو اچھی شہرت،اچھا نام اور اچھا کیرئیر ملتا ہے۔ محسن نقوی
پولیس اور انتظامی افسران کو شہریوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔ محسن نقوی
ینگ پولیس افسر عام آدمی کے ساتھ اچھا برتاؤ اور لگن کے ساتھ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرے۔ محسن نقوی
50فیصد کام پبلک ہینڈلنگ اور 50فیصد پولیسنگ کا ہے، اس میں مہارت ضروری ہے۔ محسن نقوی
پولیس افسر عوام،سینئرز اورسائلین سے اچھے رویے کے ساتھ پیش آئیں۔ محسن نقوی
قانون کے مطابق جو کام نہ ہوسکتا ہو اس کے لئے انکار بھی نرمی کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔ محسن نقوی
سب کام نہیں ہوسکتے مگر برتاؤ اور رویہ اچھا ہونا چاہیے۔محسن نقوی
دفتر میں آنے والے کسی بھی شخص سے بداخلاقی نہ کی جائے۔محسن نقوی
ڈیر غازی خان کے ڈی پی او نے عام آدمی کے لئے کھلی کچہری لگاکر دل جیت لیے اور آج ہر کوئی اس پولیس افسر کی تعریف کررہا ہے۔ محسن نقوی
اپنے مختصر وقت میں پولیس فورس اور افسران کی بہتری کے لئے جو ممکن ہوسکا کیا۔ محسن نقوی
11 ماہ میں 20ہزار سے زائد پولیس افسروں اور ملازمین کو ترقیاں دیں۔ محسن نقوی
20برس کے دوران پولیس میں اتنی ترقیاں نہیں دی گئی جتنی 11ماہ میں ہم نے دی ہیں۔ محسن نقوی
دیگر محکموں میں 40ہزار سے زائد افسروں اور ملازمین کو پروموٹ کیا گیا۔ محسن نقوی
پنجاب بھر میں 737تھانوں کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے۔ محسن نقوی
36تھانوں کی اپ گریڈیشن مکمل ہوچکی،150 تھانے کرائے کی عمارتوں میں تھے،11ماہ میں تھانوں کے لئے سرکاری زمین الاٹ کرنے کا مسئلہ حل کیا، اب ہر تھانہ سرکاری اراضی پر ہوگا۔ محسن نقوی
قانون کی عملداری کے لئے بعض اوقات سختی بھی کرنا پڑتی ہے۔ محسن نقوی
لوگ 20,20سال سے گاڑیاں چلارہے ہیں لیکن ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں۔ محسن نقوی
لاہور میں 90فیصد لوگوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہی نہیں تھا۔ محسن نقوی
ڈیفنس میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے کم عمر ڈرائیور کے ہاتھوں ایک ہی خاندان کے 6افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔ محسن نقوی
ہم نے ملکر فیصلہ کیا کہ اب ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والے شہریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں گے۔ محسن نقوی
ماضی میں لاہور میں 245لائسنس روزانہ بنتے تھے، اب ایک سیکنڈ میں 3لائسنس بن رہے ہیں۔ محسن نقوی
60،70سال میں 65لاکھ ڈرائیونگ لائسنس تھے، اب چند ماہ میں 1کروڑ 15لاکھ بن چکے ہیں۔ محسن نقوی
پولیس شہداء کی فیملیز کے لئے 200کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ محسن نقوی
ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر ایس پی یو اور سی ٹی ڈی کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔ محسن نقوی
پٹرولنگ پولیس نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے لئے اچھا کام کیا ہے۔ محسن نقوی
بتایا گیا کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹس 100ارب روپے میں بنیں گے، ہم نے اپنے وسائل سے 3شہروں میں سیف سٹی پراجیکٹس بنانے کا اقدام اٹھایا اور 86ارب روپے بچائے گئے۔ محسن نقوی
فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹس صرف 14ارب روپے میں بنائے جارہے ہیں۔ محسن نقوی
دیگر 18شہروں میں بھی سیف سٹی پراجیکٹس پر کام شروع ہوچکا ہے جس پر 4ارب 90کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ محسن نقوی
امید ہے کہ 21شہروں میں 31جنوری تک سیف سٹی پراجیکٹس کا افتتاح ہوجائے گا۔ محسن نقوی
پولیس کے لئے 313گھروں پر مشتمل نیا جی او آر بن رہا ہے۔ محسن نقوی
قربان لائنز میں پولیس کیلئے اپارٹمنٹس بنائے جارہے ہیں۔ محسن نقوی
پنجاب میں جرائم کی شرح میں 30فیصد کمی آئی ہے اور 97فیصد شہریوں نے پولیس کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ محسن نقوی
زیر تربیت اے ایس پیز کے مستقبل کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ محسن نقوی
انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور سیکرٹری داخلہ میاں شکیل احمد نے بھی زیر تربیت اے ایس پیز سے خطاب کیا
0 Comments