راجہ خرم نواز کے سابق دور میں ہونے والے تاریخی ترقیاتی کاموں کو کھبی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا راجہ خرم نواز اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کے صیع حقدار ہیں ،ووٹرز حلقہ این 48
جنرل الیکشن 2024ء
اسلام آباد نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی
امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 48 اسلام آباد سابق چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز کی طرف سے ڈور ٹو ڈور الیکشن کمپین شروع راجہ خرم نواز کی الیکشن کمپین کے سلسلے میں حلقہ این اے 48کے علاقے ترلائی کلاں آمد ہوئی جہاں پر ترلائی کلاں سے معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی چوہدری مرسلین ودیگر کی طرف سے خوش آمدید کہا گیا اس موقع پر حلقہ سے متعلق مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ
حاجی چوہدری مرسلین نے اپنے خاندان کے ہمراہ راجہ خرم نواز کو مکمل ووٹ اور سپورٹ کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ راجہ خرم نواز کے سابق دور میں ہونے والے تاریخی ترقیاتی کو کھبی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا راجہ خرم نواز اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کے صیع حقدار ہیں یقین ہے کہ راجہ خرم نواز ایک بار پھر منتخب ہو کر حلقہ کے عوام کے مسائل ہو حل کریں گئے انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ جلد ایک انتخابی جلسے کا انعقاد کریں گئے اس موقع پر راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت میں کسی طرح کی کوتاہی نہیں کی ،اللہ تعالی نے مجھے عوام کی نظروں میں سرخرو کیا،آئندہ بھی اللہ تعالی کے فضل و کرم سے حلقہ میں فتح حاصل کریں گے اور عوام کا راج قائم کریں گےملاقات میں میں چوہدری حفیظ،چوہدری محمد،راجہ تاشفین اور ملک وحید موجود تھے
0 Comments