اسلام آباد سی پی او/ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا دورہ

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد سی پی او/ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا دورہ

نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی 
اسلام آباد سی پی او/ڈی آئی جی آ پر یشنز سید شہزاد ندیم بخاری کا بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا دورہ،اساتذہ،طلباءو طالبا ت اور ملازمین کو منشیات کے نقصانات اور سدباب کے حوالے سے آگاہی لیکچردیااور شرکاءکے سوالات کے جوابات دیئے۔
تفصیلات کےمطا بق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی آگاہی مہم شروع کر رکھی ہے،اس سلسلہ میں کیپیٹل پولیس آفیسر آ پر یشنز /ڈی آئی جی سید شہزاد ندیم بخا ری نے بین الاقوامی اسلامی یو نیورسٹی میں منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا،لیکچر میں اساتذہ،طلباءو طالبا ت او ر یونیورسٹی ملازمین پر مشتمل شرکاءنے شرکت کی،سی پی او /ڈی آئی جی آ پر یشنزنے کہا کہ نوجوان خاص کر طلباءکیلئے منشیات کا استعمال انکے صحت اور مستقبل دونوں کیلئے تباہ کن ہے، طلباءخود کو بھی اس ناسور سے بچائیں اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں اپناکر دار ادا کریں، انہوں نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ سیمینا ر اور پیدل مارچ کے ذریعہ منشیات کے خلاف "منشیات سے انکار " مہم کا انعقاد کریں،دوران لیکچر سی پی او آ پر یشنز نے شرکاءکے سوالات کے جوابات دیئے اور انہیں منشیات کے سدباب کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی قانونی کارروائیوں کے متعلق آگاہی دی، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات فروشی جیسے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمر جنسی ہیلپ لا ئن ''پکار''15-یا "آئی سی ٹی "15- ایپ پرفوری اطلاع دیں۔

Post a Comment

0 Comments