حلقہ این اے 52راجہ عظمت کیانی سابق وزیر اعظم پاکستان پرویز اشرف کےمقابلے میں میدان میں آگئے

Breaking News

6/recent/ticker-posts

حلقہ این اے 52راجہ عظمت کیانی سابق وزیر اعظم پاکستان پرویز اشرف کےمقابلے میں میدان میں آگئے

 





راولپنڈی (نظام عدل نیوز  )عوامی لیڈر مرکزی صدر و جنرل سیکرٹری آل پاکستان نمبردار ایسوسی ایشن رجسٹرڈ اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی نمبردار راجہ عظمت علی کیانی کے حلقے کے دورے 
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی حلقہ این اے 52 سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نامزد امیدوار عظمت کیانی نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد عوامی لیڈر سابق ناظم راجہ غضنفر کیانی کے چچا اور بہنوئی کی وفات پر دعا کے لئے ان کے گھر پہنچے اور مرحومین کے بلند درجات کے لئے دعا مغفرت کی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ ہم سابق وزیراعظم اور موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی کے مقابلے میں  الیکشن لڑ رہے ہیں جو کہ مکمل طور پر سرکاری مشینری کا استعمال کرنے میں مہارت رکھتے ہیں لیکن ہم ہر طرح سے اپنے حقوق کا دفاع کریں گے سابق وزیراعظم جنتی سرکاری مشینری استعمال کر سکتے ہیں کر لیں حلقے کی عوام سمجھ چکی ہے کہ کون اقتدار کے لئے سیاست کر رہا ہے اور کون خدمت کے لئے سیاست کر رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ عوام دوست سیاست اور عوامی خدمت کا مشن ہی ہماری اولین ترجیحات ہیں اپنے حلقے کی بھلائی اور علاقے میں مثالی کردار ادا کرنے کے لئے اپنی خدمات پیش کیں اپنے حلقے کی بہتری اور ترقی  کے مشن کی تکمیل کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لاؤں گا ووٹ کے درست فیصلے سے ہی علاقہ میں تعمیر و ترقی ہو گی ہم نے ہمیشہ نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کے لیے آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے انکا کہنا تھا کہ  حلقے کی عوام کی بے مثال محبت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا میں نے اپنے حلقے کی محرومیوں کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا

Post a Comment

0 Comments