اسلام آباد ,سال 2023 بھی جاتے جاتے پولیس حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان چھوڑ گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ,سال 2023 بھی جاتے جاتے پولیس حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان چھوڑ گیا

اسلام آباد ,سال 2023 بھی جاتے جاتے پولیس حکام کی  کارکردگی پر سوالیہ نشان چھوڑ گیا 
 


اسلام آباد (سید ظاہر حسین کاظمی )سال دوہزار تئیس اسلام آباد کے شہریوں کے لیے سود مند ثابت نہ ہوسکا شہری پورا سال عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہوئے نظر آئے لوٹ مار کی وارداتوں میں عام شہریوں کے ساتھ پولیس اہلکار بھی موت کا شکار ہوئے دوسری جانب  وفاقی پولیس کے  حکام زبانی جمع خرچ کرتے رہے  تفصیلات کے مطابق سال 2023میں وفاقی دارلحکومت میں اسٹریٹ کرائم کی شرح میں سنگین حدتک اضافہ ہوا، مضافاتی علاقوں کے ساتھ پوش سیکٹرز میں بھی اسلحہ لہراتے جرائم پیشہ عناصر آزادانہ وارداتیں کرتے رہےمجموعی طورپر وفاقی پولیس کی طرف سے  چار ہزار سے زائد مقدمات کیے گئے  سال دوہزار تئیس میں قتل کی 179، ڈکیتی کی 15اور 2523راہزنی کی وارداتیں ہوئیں سٹی زون میں 14قتل، راہزنی کی 354,اور کار چوری کی 252وارداتیں ہوئیں ، صدر زون میں 43افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا ، چھ گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ، 585افراد کو سڑکوں اور گلیوں میں اسلحہ تان کر لوٹا گیا جبکہ 142 کاریں بھی چوری ہوئیں ، اندسٹیریل ایریا زون میں 30 قتل کی وارداتیں ، ایک ڈکیتی اور ، 699راہزنی کے علاوہ 180 قیمتی گاڑیوں کو بھی چورا لیا گیا ، سوہان زون میں 45افراد کا قتل ہوا ، ایک ڈکیتی کی واردات ، 696افراد کو موٹرسائیکل اور کار سواروں  نے لوٹا ، جبکہ 117گاڑیوں بھی چرائی گئی ، رورل زون میں بھی 45افراد موت کے منہ میں گئے 6ڈکیتی کی وارداتوں کے ساتھ 189افراد سے موبائل اور نقدی چھین لی گئی 38کاریں چوری ہونے کی وارداتیں بھی ریکارڈ پر موجود ہیں

Post a Comment

0 Comments