پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے انفارمشن سیکرٹری شاہدکیانی کے چھوٹے بھائی زبیر احمد کیانی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
اسلام آبا( ظاہر حسین کاظمی )تفصیلات کےمطابق پاکستان گکھڑ فیڈریشن کے انفارمشن سیکرٹری شاہدکیانی کے چھوٹے بھائی زبیر احمد کیانی کی دعوت ولیمہ میں سیاسی وسماجی , صحافتی اور اعلی سرکاری و سول افسران کی شرکت اس موقع پر شاہد کیانی اور راجہ شجر مختار کی طرف سے مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا دعوت ولیمہ کا اہتمام مقامی فورٹریس ایونٹ شادی ہال میں کیا گیا تھا زبیر کیانی کی دعوت ولیمہ میں کثیر تعداد میں چاہنے والوں کو مدعو کیاگیا تھا جن میں سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر اور سابق چیئرمین سینٹ سید سبطل الحیدر بخاری,ایس ایس پی انویسٹیگیشن اسلام آباد رخسار مہدی نےخصوصی شرکت کی جبکہ انکے علاوہ
چیف آرگنائزر پاکستان گکھڑ فیڈریشن کیپٹن فائز اختر کیانی وائس چیئرمین راجہ خالد محمود کیانی وائس چیئرمین راجہ تاج کیانی ,آزاد کشمیر ضلع باغ ( ہمہ موہڑہ )سے میجر عثمان کیانی مرحوم کے بیٹے مسعود اختر کیانی اور نواسے منیر ممتاز کیانی شبیر ممتاز کیانی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا جبکہ خانپور سے نامور مصنف ادیب راجہ ارشد زمان کیانی مرحوم کے بیٹے حیدر زمان کیانی نے اپنے والد کی طرف سے حاضری پیش کی یاد رہے ارشد زمان کیانی دیگر بہت سی کتب کے علاوہ "شہزادی شہربانو" کے مصنف اور مولف بھی ہیں کے علاوه
خطہ ہوٹھوہار کے علاوہ کشمیر ایبٹ آباد سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور زبیر کیانی کو شادی کی مبارک کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا
0 Comments