اسلام آباد,کرایوں میں کمی نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی ,ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن
اسلام آباد(نظام عدل نیوز ظاہر حسین کاظمی)
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے مجسٹریٹس اور سول ڈیفنس کی ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں دورہ، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے مجسٹریٹس اور سول ڈیفنس کی ٹیموں کے ساتھ پرائس چیکنگ کی، فیئر پرائس شاپس، ہفتہ وار بازاروں، ڈی سی کاؤنٹرز وغیرہ کا دورہ کیا، اس کے ساتھ ساتھ سیکرٹریٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں پولی تھین بیگز کے غیر مجاز استعمال اور مجموعی صفائی کا معائنہ کیا، خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے مطابق جرمانہ عائد کیے اور وارننگ دی گئی، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ نے دو غیر قانونی پیٹرول اور ایک ایل پی جی ایجنسی بھی سیل کر دیا گیا جبکہ منیجر کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا، مزید برآں بری امام میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران مجسٹریٹ نے مجسٹریٹ کور فراہم کیا،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم کے مطابق ہاؤسنگ سوسائٹیز سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں فوگنگ/فیومیگیشن کا سلسلہ بھی جاری ہے،
اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ شہری دفاع کی ٹیموں کی جانب سے بھکاریوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، بہت سے بھکاریوں کو گرفتار کر کے پولیس سٹیشن/ایدھی ہوم منتقل کر دیا گیا،
0 Comments