میاں نواز شریف کے استقبال کے حوالے جاری تیاریاں کیوں روک دی گئیں تھیں بڑی وجہ سامنے آگئی
سوشل میڈیا پر جنید صفدر اور عائشہ سیف کی طلاق کی خبر تیزی سے پھیل رہی ہے ذرائع کے مطابق عائشہ سیف یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں ۔ وہ جنید صفدر سے عمر میں بڑی ہیں اور نواز شریف کے پارٹنر سیف الرحمن کی بیٹی ہیں ۔یہ رشتہ بیگم کلثوم نواز نے طے کروایا تھا لیکن وہ اس شادی سے پہلے وفات پا گئی تھیں ۔
عائشہ جنید کے والد سیف الرحمن نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں، ن لیگ دور میں وہ احتساب بیورو کے سربراہ بھی رہے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے نواز شریف کی خواہش پر آصف علی زرداری کو "فکس" کیا تھا ۔ سیف الرحمن مشرف کے مارشل لاء کے بعد قطر فرار ہوگئے تھے جہاں انہوں نے پٹرولیم کا بزنس کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس بزنس میں نواز شریف نے بھی انویسٹمنٹ کی تھی ۔
جنید صفدر اور عائشہ جنید کی شادی اگست 2021 میں ہوئی جو کہ اکتوبر 2023 کو اپنے اختتام کو پہنچی ۔ اس طلاق کی خبر جنید صفدر کی سوشل میڈیا پوسٹ کے نتیجے میں آج تیزی سے پھیلی ہے البتہ دو دن قبل نواز شریف کی جانب سے اچانک ان کی لاہور آمد کے حوالے سے شروع کیے گئے جلسوں کے شیڈول کو منسوخ کروا دیا گیا تھا اور مسلم لیگ ن کو مزید جلسوں سے روک دیا گیا تھا
0 Comments