آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ہوٹلز بیکرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل ای پی اے فرزانہ الطاف شاہ سے میٹنگ
راولپنڈی (نظام عدل نیوز ) آل راولپنڈی ریسٹورنٹ ہوٹلز اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ڈائریکٹر جنرل ای پی اے میڈم فرزانہ الطاف شاہ، سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر لگائی جانے والی پابندی کے حوالے سے میٹنگ، جس میں محمد رمضان اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل اینڈ انفورسمنٹ، عامر عباس خان ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل اینڈ انفورسمنٹ ای پی اے بھی موجود تھے، میٹنگ میں ڈائریکٹر جنرل ای پی اے فرزانہ الطاف شاہ نے سنگل پلاسٹک یوز کے حوالے سے نئے قانون کے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی محمد فاروق چوہدری اور چیئرمین ممتاز سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ ہم ریسٹورنٹ کے اندر پلاسٹک کی پلیٹ اور پلاسٹک سپون کو استعمال نہیں کریں گے۔ محکمے کی جانب سے جو چیزیں بتائی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا، حکومت متبادل فراہم کرنے کےلیے اقدامات کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹ کے طریقہ کار کو بھی آسان بنایا جائے، تاکہ اس کے متبادل اشیاء جس کی قیمتیں زیادہ ہیں ان کی مناسب قیمت میں دستیابی ممکن ہو، پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، جس پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ میٹنگ میں جنرل سیکرٹری راجہ عدنان محمود، چوہدری امتیاز احمد سئنیر نائب صدر ، شاکر شریف ایگزیکٹو ممبر ، سینئر نائب صدر شیخ محمد منیر، نائب صدر سردار اعجاز ولایت، نائب صدر چوہدری شہروز، انفارمیشن سیکرٹری طارق خان بھی موجود تھے۔
0 Comments