سعودی عرب آج یوکرین بحران پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سعودی عرب آج یوکرین بحران پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا

نظام عدل نیوز /سعودی عرب آج یوکرین بحران پر مذاکرات کی میزبانی کرے گا
 سعودی عرب آج یوکرینی بحران پر قومی سلامتی کے مشیروں اور متعدد ممالک کے نمائندوں کے اجلاس کی میزبانی کرے گاسعودی پریس ایجنسی کے مطابق اجلاس کی میزبانی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے انسانی اقدامات اور کوششوں کے تسلسل کی نشاندہی کرتی ہے اور بحران کے ابتدائی دنوں سے ہی ولی عہد، روسی اور یوکرینی صدور کے درمیان رابطے ہیں سعودی حکومت کو امید ہے کہ یہ اجلاس سیاسی اور سفارتی ذرائع سے بحران کے حل کو یقینی بنانے میں کردار ادا کرے گا، اور اس طرح سے بین الاقوامی امن کو تقویت ملے گی یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ مذاکرات کی میزبانی کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے پر سعودی عرب کے مشکور ہیں۔

Post a Comment

0 Comments