اسلام آباد کیپیٹل پولیس کامنشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری،

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کامنشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری،


نظام عدل نیوز سید ظاہر حسین کاظمی /اسلام آباد کیپیٹل پولیس کامنشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ عناصرکیخلاف موثر کاروائیاں جاری،
گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 20جرائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور غیر قانونی اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آ باد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف قانونی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،گزشتہ24گھنٹوں میںمختلف کارروائیو ں کے دوران 20جرائم پیشہ عنا صر کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، تھانہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے ملزم مدثر عباس کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد 12بور رائفل معہ ایمو نیشن برآمد کرلی، تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر بھرنے پر ملزم قیصر عباس کو گرفتار کرلیا، تھا نہ سنگجا نی پولیس نے ملزم ارشد محمود کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 110گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، تھا نہ کر پا پولیس نے دو ملزمان حا رث اور عبداللہ خا ن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 547گر ام ہیر وئن اور دو عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیے، تھانہ پھلگر اں پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم عدنا ن بشیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 589گر ام ہیر وئن برآمد کرلی، جبکہ غیر قانونی طور پٹر ول فروخت کر نے پر ملزم عبداللہ کو گرفتار کرلیا، تھانہ بنی گالہ پولیس نے چار ملزمان الیا س، عبدالقادر، محمد زوہیب اور اعجا ز حسین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 518گر ام چرس اور 30بور پستول معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے دو ملزمان بلاور خا ن اور غلا م مرتضٰی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 110گر ام چرس اور 10لیٹر شراب برآمد کرلی، تھا نہ شمس کا لو نی پولیس نے شراب و منشیا ت فروشی میں ملوث دو ملزمان طا ہر علی اورغیر ملکی شہری کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 28عدد کین شراب،155گرام چرس اور 30بور پستول معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا،جبکہ مجرمان اشتہا ری وعدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران پا نچ مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپیٹل پولیس منشیات جیسے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی جو نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کو تباہ کرنے میں ملوث ہیں، شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ یا "پکار"15- پر اطلاع دیں۔

Post a Comment

0 Comments