پاک فوج دشمن کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے،آرمی چیف

Breaking News

6/recent/ticker-posts

پاک فوج دشمن کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے،آرمی چیف

پاک فوج دشمن کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کیلئے ہر لمحہ تیار ہے،آرمی چیف
نظام عدل نیوز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان دشمن قوتوں کے تمام حربوں کو خاک میں ملانے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جہلم کے قریب ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لائیو فائر اور جدید وی ٹی 4 ٹینکوں کی مشقوں کا مشاہدہ کیاآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لانگ رینج ایس ایچ 15 آرٹلری گنوں کی شوٹنگ اور جدید آلات کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا اور عملے کی جنگی مہارت اور جدید ترین ہتھیاروں پر ان کی مہارت کو سراہا، اس موقع پر آرمی چیف کو اسٹرائیک کور کی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی گئی۔

Post a Comment

0 Comments