سابق چئیرمین یونین کونسل روات اظہر محمود کے خلاف ٹھیکوں میں خرد برد، غیر قانونی بھرتیاں، کرپشن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

سابق چئیرمین یونین کونسل روات اظہر محمود کے خلاف ٹھیکوں میں خرد برد، غیر قانونی بھرتیاں، کرپشن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

سابق چئیرمین یونین کونسل روات اظہر محمود کے خلاف ٹھیکوں میں خرد برد، غیر قانونی بھرتیاں، کرپشن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا 

راولپنڈی( نظام عدل نیوز )
سابق چئیرمین یونین کونسل روات اظہر محمود کے خلاف ٹھیکوں میں خرد برد، غیر قانونی بھرتیاں، کرپشن، سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی آر میں سابق سیکرٹری یونین کونسل روات مرزا تنویر اور غبن کرنے والے ٹھیکیدار کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ یونین کونسل روات میں سابقہ دور میں کرپشن کے خلاف سابق چئیرمین زکوٰۃ کمیٹی قاضی فہیم یونس نے 2021ء میں درخواست دی تھی جو کہ دو سال کی مکمل انکوائری، گواہان کے بیانات اور ریکارڈ کی روشنی میں ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے مقدمہ درج کیا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ابتک دس کروڑ سے زائد کی کرپشن اور غبن کے شواہد سامنے آ چکے ہیں۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ سابق چئیرمین اظہر محمود نے اپنے قریبی رشتہ داروں کو فائدہ پہنچاتے ہوئے انکی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔ دوران تفتیش مزید انکشافات سامنے آئیں گے۔

Post a Comment

0 Comments