نیو میٹرو سٹی گوجرخان میں ریلوے انڈرپاس کاافتتاح کر دیا گیا

Breaking News

6/recent/ticker-posts

نیو میٹرو سٹی گوجرخان میں ریلوے انڈرپاس کاافتتاح کر دیا گیا

نیو میٹرو سٹی گوجرخان میں ریلوے انڈرپاس کاافتتاح کر دیا گیا 



راولپنڈی (نظام عدل نیوز)نیو میٹرو سٹی گوجرخان میں ریلوے انڈرپاس کاافتتاح کر دیا گیا،تعمیراتی کام کے دوران ٹرینوں کی آمدورفت کے لیے ریلوے حکام نے متبادل پلان تیار کر لیا،انڈرپاس کی تعمیر سے نیومیٹروسٹی میں رہنے والوں کو ریلوے ٹریک کے دونوں اطراف آمدورفت میں آسانی ہوگی،پاکستان ریلوئے راولپنڈی ڈویژن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ نیو میٹر سٹی ہاوسنگ سوسائٹی گوجرخان میں ریلوئے ٹریک انڈر پاس کی تعمیر کے دوران تمام ٹرینین متبادل ٹریک پر رواں رکھی جائیں گی اور اس انڈر پاس کی تعمیر کے دوران ریلوئے مسافروں کو کسی بھی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ریلوئے پاکستان راولپنڈی ڈویژنل ایگزیکٹیو انجینئر محمد عمران نے بی ایس ایم ڈویلپرز کی نیومیٹروسٹی ہاوسنگ سوسائٹی گوجر خان میں منعقدہ ریلوئے انڈرپاس گرینڈ ارتھ بریکنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بی ایس ایم ڈویلپرز کی نیو میٹرو سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈئیر ر محمد محمود اعظم ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید نتھ،ہیڈ آف ایڈمن اینڈ سکیورٹی لیفٹنٹ کرنل ر ندیم اقبال ،ریلوئے افسران کے علاوہ رئیل اسٹیٹ کی صنعت سے منسلک کاروباری شخصیات،ڈویلپرزاورپراپرٹی ڈیلرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔دریں اثناء نیومیٹروسٹی ہاوسنگ سوسائٹی گوجرخان میں اے ساؤتھ بلاک بٹرفلائی گارڈن،اے ساؤتھ بلاک گلشن فاطمہ اور اے ساؤتھ بلاک مسجدِ فرخ کی ارتھ بریکنگ بھی کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریلوئے پاکستان راولپنڈی ڈویژنل ایگزیکٹیو انجینئرمحمدعمران نے بتایا کہ آئندہ 45دنوں میں متبادل ٹریک کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔انہوں نے نیومیٹرو سٹی ہاوسنگ سوسائٹی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوئے انڈر پاس کی تعمیر کے لیے متبادل ٹریک کا آغاز کردیاگیا ہے اور اس وقت خطہ پوٹھوہار میں سب سے بہترین نیومیٹروہاوسنگ سوسائٹی کا کام ہے اور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے دیگر ہاوسنگ سوسائیٹز کے مقابلے میں آپ کی سوسائٹی پہلے نمبر پر ہے۔ریلوئے پاکستان راولپنڈی ڈویژنل ایگزیکٹیو انجینئرمحمدعمران نے مزید کہا کہ ریلوئے پاکستان کی پالیسی کے تحت متبادل ریلوئے ٹریک بنایا جائے گا جو کہ 30سے 45دنوں میں مکمل ہوگا اور ٹریک کی تکمیل کے بعد نیومیٹروسٹی ہاوسنگ سوسائٹی کی جانب سے انڈرپاس کی تعمیر شروع کردی جائے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈئیر محمد محمود اعظم نے کہا کہ آج سے 8ماہ قبل یہاں آنا انتہائی مشکل لگتا تھا اور مختلف حلقوں کی جانب سے قیاس آرائیاں ہوتی تھی کہ یہاں ہاوسنگ منصوبہ کیسے مکمل ہوگا اور آج الحمد اللہ خطہ پوٹھوہار کی عوام کے بھرپور تعاون سے یہ پاکستان کی تاریخ میں تیز ترین مکمل ہونے والا ہاوسنگ منصوبہ کہلایا جاتا ہے کیونکہ بی ایم ایس ڈویلپرز کی تجربہ کار ٹیم نے اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کالوہا منواتے ہوئے پہلے 6 ماہ کے اندر ارلی برڈ بلاک کا قبضہ مالکان کے حوالے کردیا تھا۔بریگیڈئیرمحمدمحمود اعظم نے بتایا کہ خطہ پوٹھوہار کی عوام کو روزگارکے مواقع،بین الاقوامی طرز کی رہائش گاہ اورتفریحی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،علاج معالجے اور تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے،بی ایس ایم کی ہاوسنگ سوسائٹی سے گزرنے والے نالے کی پختگی اور رابطہ پلوں کی تعمیر سے مقامی آبادی کو درپیش مسائل حل ہوں گے،فری ڈسپنسری بنادی گئ ہے جہاں پر مقامی لوگ روزانہ علاج کے لئے آتے ہیں جہاں انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی جاتی ہیں،این ایم سی کی جانب سے قائم کئے گئے دستر خوان سے روزانہ سینکڑوں مستحق افراد کھانا کھاتے ہیں اور عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ ہاوسنگ منصوبہ کی تکمیل کے بعد بھی جاری رہے گا۔انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایم ڈویلپرز کے اس منصوبہ نیو میٹروسٹی ہاوسنگ سوسائٹی میں زیادہ تر مقامی لوگوں کی ترجییحات کو مدنظر رکھا جا رہا ہے تاکہ انہیں وہ تمام سہولیات میسر ہوں جن کے حصول کے لیے دوسرے شہروں میں جانا پڑتا تھا،انہوں نے بتایا کہ خطہ پوٹھوہار کاسب سے بڑےگلو پارک میں بچوں کے لیے جدید طرز کے جھولے نصب کر دئیے گئے ہیں جہاں روزانہ دور دراز کے شہری اپنے بچوں کے ہمراہ سیر کرنے آتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی دلچسپی زیادہ دیکھنے میں آرہی ہے جو نہ صرف رہائشی بلکہ کمرشل پراپرٹی کی خریداری بھی کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نیومیٹروسٹی ہاوسنگ منصوبہ کی شفافیت اور معیار کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ بین الاقوامی فاسٹ فوڈ کی بڑی کمپنیوں نے اپنی دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے یہاں پر اپنی فاسٹ فوڈز چینز کا آغاز کردیاہے۔

Post a Comment

0 Comments