وفاقی پولیس نے گھر گھر جاکر ملامزمین و کرایہ داروں کی رجسٹریشن شروع کرنا احسن اقدام ہے اس سے جرائم پیشہ عناصر علاقہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں

Breaking News

6/recent/ticker-posts

وفاقی پولیس نے گھر گھر جاکر ملامزمین و کرایہ داروں کی رجسٹریشن شروع کرنا احسن اقدام ہے اس سے جرائم پیشہ عناصر علاقہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں

نظام عدل نیوز  
اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کے خصوصی احکامات پر گھرگھر جاکر ملازمین و کرایہ داروں کی رجسٹریشن کیلئے ''Knock the door''مہم کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ سنبل کی حددو میں251 گھروں کے 94 گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل کیاگیا،
مہم میں اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کی مختلف ٹیمیں گلی ومحلوں میں جاکر کرایہ دار وں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کو یقینی بنارہی ہیں،تاکہ شہر میں امن و امان کی فضاءکو برقرار رکھتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچاجاسکے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبرناصرخاںکے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے گھر گھر جاکر ملازمین وکرایہ داروں کی رجسٹر یشن کیلئے ''Knock the door''مہم کا سلسلہ جاری ہے، اس مہم کے دوران اسلام آبا دکیپیٹل پولیس کی مختلف ٹیمیں گلی ومحلوں میں جاکرکرایہ داروں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کو یقینی بنارہی ہیں، اس سلسلے میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے تھانہ سنبل کے علاقے میں 251 گھروں کے 94 گھریلو ملازمین کے کوائف کا اندراج مکمل کیا، اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر نے کہا کہ اس مہم کا مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی فضا ءکو برقرار کھنا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچا جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ کرایہ دار وں اور گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن سے نا صرف شرپسند عنا صر پر کڑی نظر رکھی جاسکتی ہے بلکہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کوغیر قانونی سر گرمیوں سے روکا جاسکتا ہے، رجسٹر یشن نا کروانے کی صورت میں کوئی بھی شر پسند عناصر عام شہری کا روپ ڈھال کر چوری اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث ہوکر نقصا ن پہنچاسکتاہے، اسلام آبا دکیپیٹل پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کو ایک محفوظ ترین ماحول فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

Post a Comment

0 Comments