بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی⚡
وفاقی حکومت کی جانب سےبجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے ،گھریلو صارفین کو اوسطً فی یونٹ قیمت 59 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف اورٹیکسزشامل ہونے سےیونٹ قیمت59روپےتک پہنچ چکی ہے، حکومت نے کچھ روز قبل بجلی کےبنیادی ٹیرف میں سات روپےفی یونٹ کااضافہ کیاتھا۔
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ، الیکٹرک سٹی ڈیوٹی شامل کرنےسےقیمت میں ہوشربااضافہ ہوا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی رقم پر بھی اضافی ٹیکس لگا کر بلز میں شامل کیا گیا۔کوارٹرٹیرف ایڈجسٹمنٹ، انکم ٹیکس، پی ٹی وی فیس کے علاوہ ایف سی سرچارج کو بلوں میں شامل کیا ہے، جنرل سیلز ٹیکس سمیت دیگر چارچز شامل کرنے کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ہواہے،صارفین کو رواں ماہ کی بلنگ نئے ٹیرف کے مطابق شروع ہو چکی ہے۔
0 Comments