چکوال ،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزہسپتال کی سٹاف نرس کی موت،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سٹاف کا متضاد موقف،معاملہ "دوسرا رخ"اختیار کر گیا
چکوال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی م نامی سٹاف نرس کی موت پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور سٹاف کے متضاد موقف سامنے آنے سے نرس کی موت کا واقعہ "دوسرا رخ"اختیار کر گیا ہے۔اتوار اور پیر کی درمیانی رات سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبر کے مطابق " ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے رخصت نہ ملنے پر بیماری میں مبتلا سٹاف نرس دوران ڈیوٹی زندگی کی بازی ہار گئی۔"بعدازاں ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے موقف میں بتایا کہ مذکورہ نرس فوجی فاونڈیشن ہسپتال راولپنڈی میں زیر علاج تھی اور دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئی۔جبکہ ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف نے مذکورہ نرس کی موت کے واقعہ کا ذمہ دار ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو قرار دیتے ہوئے احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔تاہم مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے اب دیکھتے ہیں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔ماضی میں بھی ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال "سازشوں"کا گڑھ رہا ہے۔افغانی نژاد ایک مبینہ صحافی سوشل میڈیا پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی "ترجمانی"کرتا دکھائی دیتا ہے۔
0 Comments