یوم الحق پاکستان کے موقع پر راولا کوٹ میں ہونے والے جلسے نے سردار حسن ابراہیم خان کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں،معاون خصوصی برائے آزاد ریاست جموں و کشمیر افنان
اسلام آباد (نظام عدل نیوز ) سابق معاون خصوصی برائے آزاد ریاست جموں و کشمیر افنان نواز نے کہا ہے کہ یوم الحق پاکستان کے موقع پر راولا کوٹ میں ہونے والے جلسے نے سردار حسن ابراہیم خان کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں اور وہ شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور انہیں یہ خوف ہے کہ اپنی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھیں اسی وجہ سے وہ قائد کشمیر سردار تنویر الیاس پر تنقید اور الزامات لگا رہے ہیں، عوام باشعور ہو چکے ہیں،موصوف دوسروں پر تنقید کے بجائے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سابق کوارڈینیٹرسردار یاسر مشتاق، عمران یاسین و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، افنان نواز کا مزید کہنا تھا کہ اسوقت آزاد کشمیر حکومت مکمل طور پر مفلوج ہے کئی ہفتے گزرنے کے باوجود کابینہ کو وزارتیں تک نہیں دی جا سکی ہیں،وزراء اور ملازمین مفت کی تنخواہیں وصول کر رہے ہیں،انیس جولائی کے راولاکوٹ جلے نے سردار حسن ابراہیم پر لرزہ طاری کر دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ حادثاتی طور پر سیاست میں آنے والے موصوف اپنے قد سے بڑھ کر باتیں کرنے لگے ہیں، دراصل انہیں راولاکوٹ جلسے کی کامیابی کے بعد اپنی اسمبلی کی نشست جاتی ہوئی نظر آر ہی ہے، انہوں نے اپنے حلقے کے فنڈز دوسرے حلقے میں لگا دیئے ہیں، حسن ابراہیم دوسروں پر تنقید کرنا اور الزامات لگانا چھوڑ کر اپنی کارکردگی پر توجہ دیں،اس موقع پر سابق کوارڈینیٹرسردار یاسر مشتاق، عمران یاسین کا کہنا تھا کہسردار خالد ابراہیم کریکٹر کے مالک صاف گو انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ میرٹ پر فیصلے کئے،کشمیری سردار تنویر الیاس کے ساتھ کھڑے ہیں،راولاکوٹ میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا سہرہ حاجی یعقوب کے سر جاتا ہے،سردارحسن ابراہیم خان نے حلقے میں سکول کالج یا یونیورسٹی تو کجا کوئی واش روم بھی تعمیر نہیں کروایا الٹا اپنے حلقے کے فنڈز دوسرے حلقے میں لگا کر حلقے کے عوام کیساتھ سخت زیادتی کی ہے، سردار تنویر الیاس نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کروا انکی بدمعاشی ختم کر دی ہے۔
0 Comments