اسلام آباد ،رفاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیا سائنسز اور اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Breaking News

6/recent/ticker-posts

اسلام آباد ،رفاہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیا سائنسز اور اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد


اسلام آباد(نظام عدل نیوز ) ڈاکٹر ریحان تنولی  نے  کہا ہے کہ  تحقیقاتی اور  معلومات کو پرکھ نے کے حوالے سے ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے   امریکا سمیت ترقی  یافتہ ممالک  میں  صحافت کے بنیادی اصول   سکول لیول کے نصاب  میں شامل کر دیئے گئے  ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے رفاہ  انسٹیٹیوٹ آ ف میڈیا  سائنسز   اور اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ  رپورٹر ایسوسی ایشن کے تعاون  سے منعقدہ  ورکشاپ کے شرکاٗ کو دوران  لیکچر  کیا  اس موقع پر  مہمان سپیکر   ایگزیکٹو ڈائریکٹر سچ نیوز و کوآرڈینیٹر پی ٹی وی محسن رضا خان  نے کہا  کہ ہمیں  خبر  کو کسی  بھی صورت روکنا نہیں چاہیے اور اسکی ہر پہلو سے تصدیق  اور جانچ پڑتال  بھی کرنی چاہیے  آج کل صحافی جن خطرات سے دوچار ہیں  ماضی میں ایسا نہیں تھا   اب بھی اگر ہم ذمہ دارانہ صحافت کریں گے تو  آگے بڑھ سکیں گے    مہمان  مقررعزیز علوی   نے کہا  کہ  ہمارے  صحافی  بھر پور محنت کرتے ہیں اور انکا کام فیلڈ میں نظر آتا ہے تاہم ہمیں خود کو عصر حاضر  کے جدید تقاضوں  کے مطابق اپنی صحافت  کو آگے بڑھانا  ہو گا  تاکہ مزید بہتری آ سکے  اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ  رپورٹرز کی قیادت اور کثیر تعداد میں موجود شرکاء نے کامیاب ورکشاپ منعقد کرانے پر   پروگرام ہوسٹ مہوش  چوہدری اور رفاہ یونیورسٹی انتظامیہ  کا شکریہ  ادا کیا ۔ واضھ رہے کہ   ورکشاپ میں  اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیدران وممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Post a Comment

0 Comments